جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkکیا سمپسنز نے ملکہ الزبتھ کی موت کی پیشن گوئی کی...

کیا سمپسنز نے ملکہ الزبتھ کی موت کی پیشن گوئی کی تھی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کی پیشن گوئی کا دعویٰ کرنے والا کارٹون سیریز “دی سمپسنز” ان دنوں پھر چرچا میں ہیں۔ سوشل نٹورکنگ سائٹس پر صارفین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے کرکے دعویٰ کررہے ہیں کہ “یہ ایک کارٹون سیریز ہے جو آج سے تقریباً 10 سال پرانی ہے ،جس میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت 2022 دکھائی گئی ہے، جو بلکل سچ ثابت ہوئی”۔

الزبتھ دوم کی موت

ٹویٹر پر بھی حوالے سے ویڈیوز شیئر کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے دی سمپسنز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں ملکہ الزبتھ کی موت کی تاریخ شمار کی گئی ہے۔

Fact Check/Verification

ملکہ الزبتھ کی موت کی پیشگوئی والے وائرل کارٹون کلپ کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز گوگل سرچ سے کیا۔ اس دوران ہمیں کرسٹیگا ویڈیوز 1992 نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملی۔ جس میں ہومر سمپسنز کی گاڑی اور ملکہ الزبتھ کی گاڑی کے حادثے والا ہوبہو منظر 3 منٹ43 سکینڈ پر دیکھنے کو ملا۔ لیکن اس میں کہیں بھی ملکہ کے موت والا منظر نہیں تھا۔

Courtesy:YouTube/Christega Videos 1992

اس کے علاوہ ہمیں سمپسنز وی کی نامی ویب سائٹ کا لنک ملا، یہاں پتا چلا کہ سیمپسنز کی دس ایپیسوڈ میں ملکہ الزبتھ کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن کسی بھی ایپیسوڈ میں ملکہ کی موت کا منظر نہیں دکھایا گیا ہے۔

اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے ہم نے ڈزنی +ہاٹ اسٹار پر دس ایپیسوڈ کو دیکھا، لیکن کسی بھی ایپیسوڈ میں ملکہ کی موت کا اشارہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ سیزن 15 کی چوتھی قسط جس کا عنوان ‘دی رجینا مونولاگز’ ہے میں دکھایا گیا ہے کہ سمپسنز انگلینڈ کا سفر کرتا ہے، جہاں اس کی گاڑی ملکہ کی رائل کوچ سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے بعد اسے ٹاور آف لنڈن میں قید کردیا جاتا ہے، یہ ایپیسوڈ پہلی مرتبہ 23 نومبر 2003 کو شائع کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ نیوز چیکر نے اس تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا، جس میں الزبتھ کو تابوت میں لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں پتا چلا کہ 27 اگست 2020 کو سپمسنز کی جانب سے ڈونالڈ ٹرمپ کی موت کی مبینہ پیشگوئی کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ نیوز 18، ڈی این اے اور یو کے میٹرو کے مطابق 2020 میں تابوت میں دکھائے گئے ٹرمپ کے سمپسنز ورژن کی تصویر بھی ترمیم شدہ تھی۔ بتادوں کہ اس تصویر کو 2020 میں گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل پوسٹ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ‘دی سمپسنز’ نے ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے سال کی جو پیشن گوئی کی تھی وہ غلط ہے، کیونکہ کارٹون میں ملکہ کی موت کو ظاہر کرنے والا کوئی واقعہ نہیں دکھایا گیا۔ بلکہ وائرل تصویر اور ویڈیو میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Result: Altered media 

Sources
Disney+ Hotstar Simpsons catalogue
News18 report, August 28, 2020
Metro report, August 27, 2020

YouTube Video Uploaded by Christega Videos 1992


اس آرٹیکل کو نیوز چیکر انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے کوشیل نے 20 ستمبر 2022 کو فیکٹ چیک کیا تھا۔

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular