جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkسُدرشن ٹی وی نے اویسی کے خلاف چلائی غلط خبر۔پڑھیئے ہماری پڑتال

سُدرشن ٹی وی نے اویسی کے خلاف چلائی غلط خبر۔پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

سوشل میڈیا پر سدوشن ٹی وی نے اسدالدین اویسی کی ایک ویڈیو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا ہے کہ “چوروں اور دہشت گردوں کی موت پر ماتم منانے والے اویسی نے کملیش تیواری کے بلیدان کے بعد جھوم کر ناچا۔ایسا لگ رہاہے کہ اس کا کوئی مشن پورا ہواہو۔ساتھ ہی لکھا ہے کہ نریندرمودی جی اس کا باہررہنا نہ جانے اور کتنے کملیش کی موت کی وجہ بن سکتا ہے”۔

تحقیات

سوشل میڈیا پران دنوں ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی کا ایک ویڈیو وائرل ہوراہے۔جس کو سدرشن ٹی وی نے خوف ناک انداز میں پیش کیاہے۔ سدرشن ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہاہے کہ اویسی کمیلش تیواری کے قتل کی خوشی میں جھوم کر ناچ رہے ہیں۔ساتھ ہی ویڈیو کے ساتھ یہ بھی پوسٹ کیا ہے کہ ایسا لگ رہاہے اویسی کا کوئی مشن پورا ہواہو۔سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے نے اس ویڈیوکو ٹویٹ کیاہے۔جسے ہزاروں لوگوں نے پسنداور ری ٹویٹ بھی کیاہے۔

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے گوگل سرچ کیا۔جہاں ہمیں ڈیلی ہنٹ اردو پرایک خبر ملی۔جس میں یہ لکھا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں چناوی ریلی کو خطاب کرنے کے بعد مستی کے موڈ میں نظر آئے۔ اویسی نے جمعرات یعنی سترہ اکتوبر کو اورنگ آباد میں پٹھان گیٹ پر ریلی کے بعد  سیڑھی سے اترتے ہوئے ڈانس کیا۔

مزید تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے سوچا کیوں نہ یہ پتا لگایا جائے کہ اویسی نے یہ رقص کب اور کہاں کیاہے۔تب ہم نے کچھ کیورڈس کی مدد سے یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں پتاچلا کہ اویسی نےدو مقامات پر ریلی کے دوران مستی میں آکر ڈانس

کیاہے۔

ان ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے گوگل پر مختلف کیورڈس کے ذریعےمزید سرچ کیا۔جس کے بعد ہمیں کئی خبریں اس تعلق سے ملیں۔جس میں نیوز ایٹین اردو کا آفیشیل یوٹیوب چینل ملا۔جس پر اینکر اعظم اعظمی بتارہے ہیں کہ اویسی نے اپنے ڈانس والے ویڈیو پر وضاحت کردی ہے۔۔

 اس کے باوجود ہم نے مزید تحقیقات شروع کی۔جس کے بعد ہم نے اویسی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔جہاں ہمیں ایک پوسٹ کے ساتھ اویسی کاویڈیو ملا۔ جس میں وہ واضح کررہےہیں کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہےکہ جس دن کملیش تیواری کا قتل ہواتھا ۔اس دن اویسی نے ریلی میں رقص نہیں کیا۔بلکہ سولہ اورسترہ اکتوبر کو ریلی کے دوران عوام کے اندرجوش بھرنے کے لئے رقص کیاتھا۔ اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ سدرشن ٹی وی نے دو فرقوں کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کےلئے اس طرح کی خبر چلائی ہے۔

 

ٹولس کا استعمال

گوگل سرچ

گوگل ایڈیوانس سرچ

یوٹیوب سرچ

ٹویٹر سرچ

فیس بک سر

نتائج:گمراہ کن

اگر آپ ہمارے ریسرچ پر اتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دی گئی ای میل آڈی پر بھیج سکتے ہیں۔

checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular