Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ جموں کے ویشنو دیوی مندر جارہے ہیں۔
ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اسدالدین اویسی اور نریندر مودی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں اویسی اور وزیر اعظم مودی ایک دوسرے کے کاندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بھجن بھی سنائی دے رہا ہے، جس پر اویسی لِپ سنگ کر رہے ہیں اور ان دونوں کے ماتھوں پر پٹی بندھی ہوئی بھی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں یہ دونوں جموں کے ویشنو دیوی مندر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو ایکس صارف نے ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس کے لکھا ہے “آج صبح کا سب سے خوبصورت ویڈیو، ٹوپی والا بھی سر جھکا کے جے شری رام بولے”۔

انسٹاگرام صارف دھیرج سنگھ کشپ نے ہیش ٹیگ جے مات دی، مودی، اویسی، ویشنودیوی وغیرہ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام اور ایکس پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔
اسدالدین اویسی اور نریندر مودی کی شیئر کردہ اس ویڈیو کی تحقیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا۔ اس دوران ہم نے دیکھا کہ ان کے ماتھے پر موجود پٹی میں لکھے ہندی حروف بےترتیب ہیں۔ ساتھ ہی ان کے چہروں کے تاثرات بھی غیر معمولی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پیچھے چل رہے شخص کی شرٹ کا رنگ بھی تھوڑے وقفے میں بدل رہا ہے۔

پھر ہم نے اے آئی ویڈیو کا پتا لگانے والے ٹول ‘ہائیو ماڈریشن’ کی مدد لی۔ جس میں اس ویڈیو میں 66.6 فیصد اے آئی مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ویڈیو کو ڈیپ اینالیسس یونٹ کو بھیجا۔ جنہوں نے متعدد ٹولز کے استعمال سے واضح کیا کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کرکیا گیا ہے۔ اے آئی کا پتا لگانے والے ٹول واز اٹ اے آئی کے مطابق “اس ویڈیو یا اس کے مخصوص حصے کو اے آئی سے بنایا گیا ہے”۔
اس کے علاوہ ہائیو اے آئی کی مدد سے بھی ویڈیو کے مختلف کیفریم کی جانچ کی۔ ویڈیو کے آخر کے فریم میں پیچھے موجود افراد کے چہرے مودی اور اویسی سے ملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جس کے باعث اس نے بھی اسے ڈیپفیک بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈُبکی لگانے کی اے آئی ویڈیو وائرل
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اسدالدین اویسی اور نریندر مودی کا ویشنو دیوی مندر جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل مصنوعی ذیانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Self Analysis
HiveModeration tool
Deepfakes Analysis Unit
Mohammed Zakariya
October 6, 2025
Mohammed Zakariya
July 29, 2025
Mohammed Zakariya
July 16, 2025