Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرکے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت کے ایک نیوز رپورٹر نے اسکول کا دورہ کیا۔ جہاں پر اس نے نا صرف اسکولی عملہ کو بے نقاب کیا بلکہ انکو پھینٹی بھی لگائی۔

رپورٹر نے اسکول میں اساتذہ کی جگہ پڑھا رہے غیر متعلقہ لوگوں کو پکڑ لیا، اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے دوران ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو ہرش راجپوت نامی ایک کنٹینٹ کریئٹر کے ذریعے اپلوڈ کیا گیا ہے۔

ہرش راجپوت نامی کریئٹر کے پیج پر ہمیں یہ معلومات ملی کہ وہ رپورٹر کی اداکاری کرتے ہوئے ایسے ہی کئی ویڈیو شائع کرچکے ہیں۔ بتا دوں کہ اس کریئٹر کے ذریعے شیئر کئے گئے ویڈیو کو تلاشنے پر ہمیں اسی پیج پر 19 جولائی 2022 کو اسکول میں دھاکڑ رپورٹر ہرش راجپوت ڈسکرپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ایک پوسٹ ملی، جس میں وائرل ویڈیو موجود ہے۔

ویڈیو کی شروعات میں ہی کریئٹر نے یہ واضح کیا ہے کہ وائرل ویڈیو اسکرپٹڈ ہےاور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ہرش کے پیج سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ یہی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر بھی اپلوڈ کی ہے۔ اس کے علاوہ نیوز چیکر ہندی ٹیم کے سوربھ پانڈے نے اس ویڈیو کا فیکٹ چیک کیا ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ رپورٹر کے ذریعے اسکول عملہ کے بے نقاب کرنے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو اسکرپٹد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
بتا دوں کہ پہلے بھی نیوز چیکر ایسے ہی کئی اسکرپٹیڈ ویڈیو کی تحقیقات کر چکا ہے، جسے یہاں اور یہاں کلک کر کے پڑھا جا سکتا ہے۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044