اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkوائرل ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص عاپ لیڈر...

وائرل ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص عاپ لیڈر جنید انصاری نہیں بلکہ پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

یہ لیجئے:دہلی کے عام آدمی پارٹی کے لیڈر جنید انصاری خاتو کے ساتھ رقص کر کے دہلی کا وکاس کررہے ہیں۔

ٹویٹر پر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ
Viral Video From Twitter

وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا ہے دعویٰ ؟

دیپک شرما نامی ٹویٹر ہینڈل سے سترہ سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔دیپک کا دعویٰ ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص عاپ لیڈر جنید انصاری خاتون کے ساتھ رقص کررہا ہے۔ہمارے آرٹیکل لکھنے تک اس پوسٹ کو 37ہزار یوزرس ری ٹویٹ کرچکے تھے۔جبکہ 62ہزار لائک بھی کیا جاچکا ہے۔آرکائیو لنک۔

رکیش دھون نے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

فیس بک پر بھی وائرل ہوا ویڈیو

فیس بک پر بھی دیپک شرمانے خاتون کے ساتھ رقص والی ویڈیو کو عاپ لیڈر جنید سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 21ہزار لوگ شیئر کر چکےتھے۔آرکائیو لنک۔

سرون جکھر نے اپنے فیس بک ہینڈل پر وائرل ویڈیو کو عاپ لیڈر جنید سے جوڑکر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

معروف نیوز پبلک ایپ پر بھی وائرل ویڈیو کو جنید انصاری کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے حوالے سے سب سے پہلے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شرع کی۔اس دوران ہمیں مظہر حسین نامی فیس بک ہینڈل پر 7نیوز کا ایک ویڈیو ملا۔جس کے مطابق خانیوال میں آئی سرجن ڈاکٹرظفراقبال کا ایک شرمناک ویڈیو وائرل ہوا۔جس میں خاتون کے ساتھ ڈاکٹر ظفر شراب نوشی اور رقص کررہا ہے۔

https://www.facebook.com/100016133823766/videos/586547451893044/?extid=h5JjETstLoxSAFw1&d=null&vh=i
First Finding

مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ وائر ل ویڈیو میں نظر آرہا شخص کا نام جنید انصاری نہیں ہے بلکہ ڈاکٹرظفراقبال ہے۔پھر ہم نے جب خانیوال نام کو گوگل میپ پر سرچ کیا تو پتا چلا کہ پاکستان کے ایک شہر کا نام کبیر والا خانیوال ہے۔

وہیں جب ہم نے گوگل پر کچھ کیورڈ سرچ کیاتو ہمیں پاکستان کا معروف نیوز ویب سائٹ پر ڈیلی پاکستان پر 2فروری 2020 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق پاکستان کے جنوبی پنجاب کے مشہور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کا انتہائی شرمناک ’کارنامہ‘سامنے آیا۔ خواتین   کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگیا۔بتادوں کہ گذشتہ ماہ ڈاکٹر  ظفر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے  آنکھ کے علاج کے لئے ڈیرہ غازی خان سے آنے والی 16سالہ لڑکی جاں بحق ہو  گئی تھی ۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کررہا شخص کا نا م عاپ لیڈر جنید انصاری نہیں ہے بلکہ پاکستان کا مشہور آئی سرجن ڈاکٹر ظفر اقبال ہے۔ جس پر رواں ماہ ظفر اقبال کے خلاف پاکستان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

Result:MisplacedContext

Our Sources

Facebook:https://www.facebook.com/100016133823766/videos/586547451893044/?extid=h5JjETstLoxSAFw1&d=null&vh=i

GoogleMaps:https://www.google.com/maps/place/Kabirwala,+Khanewal,+Punjab,+Pakistan/@30.4063001,71.8427751,14z/data=!3m1!4b1!4m5!3m4!1s0x3924ab915e8a1d39:0x26e3b88e4bf76ef5!8m2!3d30.4010623!4d71.8630625

Dailypakistan:https://dailypakistan.com.pk/02-Feb-2020/1087440

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular