ہفتہ, ستمبر 14, 2024
ہفتہ, ستمبر 14, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:اس ہفتے وائرل ہونے والے دعوؤں کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ...

Weekly Wrap:اس ہفتے وائرل ہونے والے دعوؤں کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر نیپال طیارہ حادثے سے جوڑکر کئی طیارہ حادثے کی تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کیا گیا ۔اترپردیش میں موجود سولہ ویں صدی کی تاریخی مسجد کے شہید کرنے سے متعلق بھی فرضی خبریں خوب شیئر کی گئیں، وہیں پاکستان اقلیم اختر عرف جنرل رانی کا بتاکر ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جس سے متعلق 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا دوران پروازطیارے میں لگی آگ کی یہ ویڈیو یتی ایئرلائنس حادثے کی ہے؟

نیپال کے پوکھرا میں یتی ایئرلائنس حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دروان پرواز ایک طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ دعوی کیا گیا ہے یہ ویڈیو یتی ایئرلائنس کے لینڈنگ سے پہلے لگی آگ کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور نیپال طیارہ حادثے کی نہیں ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ تصویر پوکھرا طیارہ حادثے کی ہے؟

نیپال کے پوکھرا میں یتی ایئرلائنس حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دروان پرواز ایک طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ دعوی کیا گیا ہے یہ ویڈیو یتی ایئرلائنس کے لینڈنگ سے پہلے لگی آگ کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور نیپال طیارہ حادثے کی نہیں ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی وجہ سے اترپردیش میں مسجد کو منہدم کیا گیا؟

اترپردیش کے پریاگ راج میں چند روز قبل 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی ایک تاریخی مسجد کو شہید کیا گیا۔ جس کے بعد مسجد کی انہدامی سے متعلق دعوی کیا گیا کہ مسجد پر پاکسانی پرچم لہرائے جانے کی وجہ سے مسجد کو منہدم کیا گی۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مسجد کو سڑک کشادگی کے لئے منہدم کیا گیا تھا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا 34 سال پہلے مرنے والے شخص کی لاش کی ہیں یہ تصاویر؟

سوشل میڈیا پر زمین میں دبے ایک شخص کی تصاویرخوب شیئر کی گئی۔ دعویِ کیا گی گہ کہ یہ شخص مسجد کا امام تھا، ان کی قبر دھنس گئی اور جب اسے 34 سال بعد جب قبر درست کرنے کے لئے نکالا گیا تو اس کی لاش بالکل ترو تازہ تھا ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس شخص کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا تھا، جسے بطور علاج زمین میں رکھا گیا تھا، بعد میں اس موت بھی ہو گئی۔ یہاں پڑھیں پورا سچ۔

کیا یہ پاکستانی خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی کی ویڈیو ہے؟

مغل اعظم کا گانا گاتی ہوئی خاتون کی ویڈیو پاکستان کی اقلیم اختر عرف جنرل رانی کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا ہے۔ جب ہم نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ مغل اعظم کا گانا گارہی خاتون تعلق پاکستان سے نہیں ہے، بلکہ بھارت سے ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular