Friday, June 20, 2025

Fact Check

مسلمانوں کے تعلق سے وینس کے میئر کا دوسال پرانہ متنازع بیان اس وقت کا بتاکر کیا جارہاہے وائرل!سچائی جاننے کے لئے پڑھیئے ہماری پڑتال

Written By Mohammed Zakariya
Jan 3, 2020
image

دعویٰ

وینس کے میئر نے پولس کو حکم دیا ہے کہ  کوئی بھی مسلمان اللہ اکبر چل٘اتا ہوا نظر آئے تو اسے اسی وقت ماردو۔آگے لکھا ہے کہ اس معاملے پر سونیا کی کیا رائے ہے؟

ہماری کھوج

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایٹلی کے میئر کا ایک متنازع بیان خوب گردش کررہا ہے۔جس میں لکھا ہے میئر نے پولس کو حکم دیا ہے کہ کوئی بھی شخص اللہُ اکبر چل٘اتا ہوا دکھے تو اسے گولی ماردو۔یہ پوسٹ انوج واجپئی نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔جسے سیکڑوں افراد نے ری ٹویٹ اور لائک بھی کیا ہے۔اس کے علاوہ فیس بک پر مختلف لوگوں نے یہی پوسٹ الگ انداز میں شئیر کیا ہے۔ جو مندرجہ ذیل ہے۔

ان سب وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ابتدائی جانچ میں ہم نے کچھ کیورڈ کا سہارا لیا۔تب ہمیں انڈیا ٹی وی  اور نیوز ایٹین اردو  کے ویب سائٹ پر خبریں ملیں۔جس سے یہ پتا چلا کہ وینس کے میئر نے ان دنوں متنازعہ بیان نہیں دیا ہے۔بلکہ پچیس اگست دوہزار سترہ میں یہ بیان دیا تھا۔دراصل اٹلی کے وینس شہر کے میئرلوئیگی بگنارو نے کہا تھا کہ ‘شہر کے مشہور سینٹ مارکس اسكوائر پر اگر کسی شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تو اسے گولی مار دی جائے گی۔میئرلوئیگی نے مزید کہا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ‘اللہ اکبر لفظ عربی زبان میں اللہ کی عظمت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن گزشتہ کچھ وقت میں براعظم میں دیکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے پہلے دہشت گرد اسے بولتے ہوئے آتے ہیں۔اپنے حکم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ میں ہمیشہ سیاسی طور پر صحیح نہیں ہوسکتا، میں غلط ہوں، ہم قتل کریں گے۔

اٹلی : وینس کے میئر کا متنازع حکم ، سینٹ مارکس اسكوائرپر اگر کوئی اللہ اکبر کا نعرہ لگائے ، تو گولی مار دو

News18 Urdu: اٹلی کے وینس شہر کے میئرلوئیگی بگنارو نے ایک انتہائی متنازع حکم جاری کیا ہے،جس کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے۔

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ  تین سال پرانی خبر کو موجودہ دور کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیاہے۔تاکہ عوام کو گمراہ کیاجائے اور اس کے ذریعے آپسی خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹولس کا استعمال

یوٹیوب سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

فیس بک ایڈوانس سرچ

نتائج:گمراہ کُن(جھوٹادعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

18,678

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage