جمعرات, دسمبر 12, 2024
جمعرات, دسمبر 12, 2024

HomeFact Checkجنوبی افریقہ کے قتل کی ویڈیو کو سعودی عرب کے صحافی جمال...

جنوبی افریقہ کے قتل کی ویڈیو کو سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی سے جوڑ کر کیاجارہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کا بتا کر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے ملزم کرنل کو سرعام ترکی میں گولی مار دی گئی”۔

Viral Video From Facebook

سرعام گولی باری کے ویڈیو کےحوالے سے کیا ہے وائرل دعویٰ؟

فیس بک پر بڑی تعداد میں تیس سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔جس میں دوافراد نے کھانا کھا رہے ایک شخص کو سرعام گولی مارکر قتل کردیا ہے۔ دعویٰ کیاجارہا ہے کہ سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قاتل کو ترکی میں سرعام موت کے گھات اتاد دیا گیا ہے۔درج ذیل میں آرکائیو اور اسکرین شارٹ موجود ہیں۔

کشمیرا کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

فیس بک پوسٹ کا اسکرین شارٹ۔

Viral Video From Facebook

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اصل سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو پپاچلا کہ یہ واقعہ سچ میں پیش آیا ہے۔پھر ہم نے ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ویڈیو کو مخصوص ٹولس کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔جہاں ہمیں 4جنواری 2020 کایوٹیوب لنک فراہم ہوا۔جس کے مطابق وائرل ویڈیو میں جس شخص کو گولی ماری گئی ہے۔اس کا نام گلوکار جارج فرنینڈو لینو ہے۔

1st Finding

مذکورہ جانکاری سے پتا چلاکہ وائرل ویڈیو میں گولی باری کی آواز الگ سے لگائی گئی ہے۔کیونکہ یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے کا ہے۔یہاں یہ بھی واضح ہوچکا کہ ویڈیو ترکی کا نہیں ہے۔تحقیقات کے دوران ہمیں فلائی ہائیٹ نامی نیوز ویب سائٹ پر4جنواری 2020 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق وائرل ویڈیو ایکواڈور نام کے ایک ملک کا ہے۔جہاں گلوکار جارج فرنینڈو لینو کو دو افراد نے ہوٹل کے باہر گولی مارکت قتل کردیا۔

سرچ کے دوران یوٹیوب پر 3جنوری 2020 کو شائع ہوڈ سائٹ نامی نیوز ویب سائٹ پر وائرل ویڈ ملا۔جس کے مطابق گلوکار جارج فرنینڈو لینو کو گایا قوئیل ایکواڈور میں کھاناکھانے کے دوران دو افراد نے انہیں موت کے گھات اتار دیا۔

Final Finding

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا ترکی اور سعودی عرب کےصحافی جمال خاشقجی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔گایا قوئیل ایکواڈور نامی ملک میں ہوئے قتل کے واقعے کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیاگیا ہے۔

Result:False

Our Sources

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=vhFBKimLHdk&list=RDCMUCLwBAR1YA6bQRNVCLYOM6Sg&index=1

FlyhEight:https://flyheight.com/videos/yo6pux/#

Hoodsite:https://hoodsite.com/singer-shot-dead-riddled-with-bullets-outside-of-seafood-restaurant-in-guayaquil-ecuador/

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular