بدھ, جون 26, 2024
بدھ, جون 26, 2024

ہومFact CheckFact Check: ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہوئے حملے کو...

Fact Check: ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہوئے حملے کو جھوٹا قرار نہیں دیا، فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9/11 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔
Fact
ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے، ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے دور حکومت میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر جیسا کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا تھا۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، واہٹس ایپ اور ایکس پر امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 1 منٹ 7 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ وی پوڈیم پر کھڑے ہو کر بیان دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر کوئی حملہ نہیں ہوا تھا۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ڈونلڈ ٹرمپ آن فائر، ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کی پتلونیں بیچ چوراہے میں اتار دیں ہیں۔ چار سال تک میں نے اپنا منہ بند رکھا لیکن اب میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ورلڈ ٹریڈ سنیٹر پر کوئی حملہ نہیں ہوا، جیسا کہ ہمیں دکھایا گیا کہ دوسرے ممالک ملوث تھے۔ لیکن آخر کار ہمیں مشرق وسطیٰ کی جنگ میں گھسیٹا گیا، ہم نے کھربوں ڈالر خرچ کیے، لاکھوں لوگ مارے اور ہم نے کیا حاصل کیا؟ کچھ نہیں! ہمیں صرف موت اور خون ملا”۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ویڈیو میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہوئے حملے کو جھوٹا قرار نہیں دیا ہے۔
Courtesy: Facebook/ sharjeelafzal786
Courtesy: X@najibdawar
Screenshot of Whatsapp forward

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ڈونلڈ ٹرمپ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے متعلق دیئے گئے بیان کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کنارے نظر آ رہے “لکونیا، این ایچ” کے حوالے سے “ڈونلڈ ٹرمپ اسپیچ ان لکونیا این ایچ” انگریزی کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی نیشنل ڈیسک و سی این بی سی- ٹی وی 18 کے یوٹیوب چینل پر 23 جنوری 2024 کو اس موقع کا لائیو اسٹریمنگ ویڈیو موصول ہوا۔

ان رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ویڈیو نیو ہیمپشائر کے لکونیا میں پرائمری انتخابات سے پہلے ایک ریلی میں کئے گئے خطاب کی ہے۔ لیکن اس سے متعلق فراہم کردہ معلومات میں کہیں بھی ورلڈ ٹریڈ حملے والے بیان کو نمایاں نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ The Natinal Desk

سی این بی سی ٹی وی 18 کے یوٹیوب چینل پر موجود 46 منٹ 14 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں 14:38 منٹ پر ٹرمپ کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دہشت گردی سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ نکی ہیلی اور براک اوباما پر نشانہ سادھتے ہوئے کہتے ہیں کہ “انہوں نے ٹرمپ کی ٹریول بین پالیسی کی مخالفت کی، آپ جانتے ہیں جب میں وہاں 4 سال تھا، میں اس سے متعلق بات کرنا چاہتا تھا۔ ہمارے یہاں دہشت گردی نہیں تھی، کوئی حملے نہیں ہو رہے تھے، کچھ بھی نہیں تھا۔

ہم نے ٹرمپ ٹریول بین کے ذریعے دہشت گردی پر لگام لگائی تھی، صحیح ہے نا؟ ہم دہشت گردی کو اپنے ملک میں آنے سے روکنا چاہتے تھے۔ لیکن میں اس کے بارے میں بات نہیں کرتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ آج میں کچھ کہوں اور کل کچھ ہو جائے۔ لیکن اب میں ہمیشہ اس بارے میں بات کرتا ہوں۔ میری حکومت میں کوئی حملے نہیں تھے، ورلڈ ٹریڈ سینٹر جیسا کوئی حملہ نہیں ہوا تھا۔ ہمارے یہاں ایسے کوئی حملے نہیں ہو رہے، جیسے آپ نے دیکھے ہیں یا عموماً آپ دوسرے ممالک میں دیکھتے ہیں”۔

Courtesy: YouTube/ CNBC-TV18

اس حوالے سے مزید میڈیا رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

یہاں سے واضح ہوتا ہے کہ ٹرمپ نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہوئے حملے کو جھوٹا قرار نہیں دیا تھا بلکہ انہوں اس تناظر میں یہ بات کہی تھی کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر جیسا کوئی حملہ ان کے دور حکومت میں پیش نہیں آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو 9/11 حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ستمبر 11 پینٹاگون کی تعزیتی تقریب میں بھی سنا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے کہا تھا کہ “ہر وہ امریکی جو اس دن سے گذرا، 11 ستمبر کا حملہ ان کی روح میں سما گیا ہے۔ یہ صدمے، ہولناکی، دکھ اور غصے سے بھرا ہوا دن تھا”۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ٹرمپ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے متعلق دیئے گئے بیان کو غلط تناظر سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Sources
Video reports published by CNBC-TV18 and The National Desk on 23 Jan 2024
Reports published by C-span on 22 Jan 2024
Report published by Trump White House on 11 Sept 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular