اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ڈونالڈ ٹرمپ نے لگایا اوبامہ پر داعش کے بانی...

Fact Check: کیا ڈونالڈ ٹرمپ نے لگایا اوبامہ پر داعش کے بانی ہونے کا الزام؟ پرانی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

روس کی دارالحکومت میں ہونے والے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر سی این این کی ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ عوام سے خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ویڈیو کے نیچے انگلش میں لکھا ہے “اوباما اِز فاؤنڈر آف آئی ایس آئی ایس”۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں ٹرمپ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ امریکی سابق صدر براک اوباما آئی ایس آئی ایس کے بانی اور ہلیری کلنٹن نائب بانی ہیں۔ صارفین کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ ٹرمپ نے براک اوباما پر داعش کے بانی ہونے کا الزام لگایا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اوبامہ کو  طنزیہ طور پر داعش کا بانی کہا تھا۔
Courtesy: X @ghaziusman

ڈی ڈبیلو اردو کی 23 مارچ 2024 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی دارالحکومت ماسکو میں 22 مارچ بروز جمعہ کی شب میں فائرنگ ہوئی، جس میں دو درجن سے زائد افراد کی اموات ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس حملے کی ذمہ داری داعش نے لی ہے۔ تب سے ٹرمپ کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

Fact

سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 11 اگست 2016 کو سی این این کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر شدہ ملی۔ جس کے مطابق ٹرمپ کی یہ ویڈیو 2016 میں فلوریڈا میں ہوئی ایک الیکشن ریلی کی ہے۔ اس ریلی میں ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اوباما پر آئی ایس آئی ایس کے بانی ہونے کا الزام لگایا تھا۔

Courtesy: YouTube/ CNN

اس کے علاوہ ہمیں ٹرمپ کا 12 اگست 2016 کو شیئر شدہ ایک ٹویٹ بھی موصول ہوا۔ جس میں انہوں نے سی این این کی رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اوباما اور ہلیری کلنٹن کو طنزیہ طور پر داعش کا بانی کہا تھا، کیا سی این این کو طنز و مزاح سمجھ نہیں آتا؟۔

Courtesy: X @RealDonaldTrump

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2016 کی فلوریڈا میں انتخابی ریلی کے دوران سابق صدر براک اوباما اور ہلیری کلنٹن کو طنزیہ طور پر داعش کا بانی بتایا تھا، جسے سی این این و دیگر میڈیا نے حقیقت کا رنگ دے کر خبر شائع کردی تھی۔

Result: Missing Context

Sources
Video report published by YouTube Channel CNN on 11 Aug 2016
X post by Donald Trump on 11 Aug 2016

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular