اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا ترکی زلزلہ متاثرین کو تلاش رہے کتوں کی ہیں یہ تازہ...

کیا ترکی زلزلہ متاثرین کو تلاش رہے کتوں کی ہیں یہ تازہ تصاویر؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ترکی زلزلہ متاثرین کو تلاش رہے کتوں کی تازہ تصاویر بتاکر دو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے کیپش میں لکھا ہے کہ “ترکی میں ایک کتا زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو نکالنے کی اپنی سی کوشش کررہا ہے”۔

ترکی زلزلہ متاثرین کو تلاش رہے کتوں کی یہ تصاویر پرانی ہیں۔
Courtesy: Twitter @AsadMan94769404

Fact

ترکی زلزلہ متاثرین کو تلاش رہے کتوں کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ڈی پوزٹ فوٹوز نامی ویب سائٹ پر ہوبہو کتوں کی تصاویر فراہم ہوئیں۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق دونوں کتے زلزلے کے بعد ملبے میں زخمیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ اس فوٹو کا کریڈٹ جروسلو نوسکا نام کے فوٹوگرافر کو دیا گیا ہے۔

Courtesy: Depositphotos
Courtesy: Depositphotos

مذکورہ کیپشن کے ساتھ دونوں کتوں کی تصاویر عالمی، شٹر اسٹاک اور بگ اسٹاک پر بھی ملیں۔ جس کے مطابق ان تصویروں کو اکتوبر 2018 میں شائع کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہم نے دونوں کتوں کی تصویر کو جروسلو نوسکا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر بھی کھنگالا، لیکن وہاں بھی ہمیں یہ پتا نہیں چل سکا کہ تصویر کس ملک کی ہے۔ البتہ یہ واضح ہوچکا کہ تصویر حالیہ ترکی زلزلے کی نہیں ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ ترکی زلزلہ متاثرین کو تلاش رہے کتوں کا بتاکر شیئر کی گئی تصاویر کم از کم 4 سال پرانی ہیں۔

Result: False

Our Sources

Image published by Alamy, Depositphotos.com, Big Stockphoto, Shutterstock on Oct 2018

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular