Monday, April 14, 2025

Fact Check

ترکی میں ہوئے احتجاج کی تصویر میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا ایڈیٹیڈ پوسٹر وائرل

banner_image

Claim

ان دنوں پاکستان سیاسی بحران سے جوجھ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جوڑ کر ویڈیو اور ترمیم شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔ ٹویٹر پر روس اردو نامی ہینڈل نے ترکی میں ہوئے احتجاج کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں عمران خان کی تصویر لگے پوسٹر کو ایک شخص اپنے ہاتھوں میں لئے نظر آرہا ہے۔

صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “روس کے بعد ترکی میں امریکی رجیم چینج کے خلاف مظاہرے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ عرصہ پہلے ترکی میں رجیم چینج کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرنے کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس پر ترکی نے سخت ردعمل دیا تھا”۔

ترکی میں ہوئے احتجاج کی تصویر میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا پوسٹر ایڈیٹیڈ ہے
Courtesy:Twitter @russia_urdu

Fact

کیا ترکی میں ہوئے احتجاج کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر سڑکوں پر آئے لوگ؟

وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں گیٹی امیجز اور دی نیویارک ٹائمس پر 15 جون 2017 کو شائع وائرل تصویر سے ملتی جلتی تصویر کے ساتھ رپورٹس ملیں تصویر کو غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ اصل تصویر کو ایڈٹ کرکے صارف نے شیئر کیا ہے۔ تصویر کے کیپشن کے مطابق 15 جون 2017 کو استنبول میں ایک ایم پی کو جیل بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جس کی یہ تصویر ہے، جس میں لوگوں نے پلے کارڈ پکڑ رکھا ہے۔ پلے کارڈ پر ‘انصاف’ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

Result: Manipulated Media/ Altered Photo/ Video

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,782

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔