اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkیوکرین صدر زلنسکی کے خطاب کی ایک ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ...

یوکرین صدر زلنسکی کے خطاب کی ایک ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر پر یوکرین کے صدر زلنسکی کی ایک ویڈیو اور تصویر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں زلنسکی کے پیچھے سبز رنگ کا پردہ اور ان کے ارد گرد کیمرہ و لائٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ یوکرین کے صدر ولاد میر زلنسکی اس ویڈیو کی ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں بے خوف و خطر پھرتے ہیں اور جنگ کے میدان میں فوج اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور اس طرح وہ لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے یوکرینی صدر زلنسکی کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا “یوکرین کے صدر زیلینکسی اس طرح اپنی تمام ویڈیوز بناکر دنیا کو بے وقوف بناتے ہیں۔ آپ کیا سمجھے کہ وہ اتنے بہادر ہیں کہ جنگ زدہ علاقوں کی گلیوں سے ویڈیو بناسکیں”۔

یوکرین کے صدر زلنسکی کے ٹیک کمنیونیٹی سے خطاب کی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے شیئر
Courtesy: Twitter @ArmaniPakhtun

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact check/ Verification

یوکرین کے صدر زلنسکی کی وائرل تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں فاؤنڈر فروم نامی ویب سائٹ پر شائع 18 جو ن 2022 کی ایک رپورٹ کے ساتھ یوکرینی صدر زلنسکی کی یہی وائرل تصویر ملی۔ رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق یوکرینی صدر ولاد میر زلنسکی کی یہ تصویر ہولوگرام اور 3 ڈی اوتار کے ذریعے گلوبل ٹیک کمنیونیٹی کو خطاب کرنے کی ہے۔ اسی خبر سے متعلق ہمیں فاؤنڈر فروم کے یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیو ملی۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy:Founders Forum

مزید سرچ کے دوران ہمیں ٹیلسمتھ ویب سائٹ پر بھی یوکرینی صدر زلنسکی کی وائرل تصویر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یوکرینی صدر زلنسکی نے ایورکوسٹ کے والیومیٹرک کیپچر اسٹوڈیو سے ٹیک اینوویٹر کو خطاب کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو یوکرینی صدر کے ہیڈکوارٹر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ جسے یورپ کی 4 بڑی ٹیک کانفرینسوں و دنیا بھر کے اسمارٹ فون صارفین کو ہولوگرام اور اے آر تکنیک کے ذریعے سیدھے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کے لیے اپیل کررہے ہیں۔

Courtesy: Talesmith

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوا کہ یوکرین کے صدر زلنسکی کے ٹیک کمنیونیٹی سے خطاب کی ویڈیو کے ساتھ کیا جارہا دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل یوکرینی صدر زلنسکی اس ویڈیو میں ایورکوسٹ کے والیومیٹرک کیپچر اسٹوڈیو سے ٹیک اینوویٹر کو خطاب کررہے ہیں اور یہ ویڈیو یوکرینی صدر کے ہیڈکوارٹر میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

Result: False

Our Sources

Media report published by Founders forum on 18 june 2022
Media report published by talesmith.tv on 16 june 2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular