ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact Checkکیا یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب وزیراعلی کیشو...

کیا یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کو اسٹیج پر کیا رسوا؟

یو پی کے سی ایم یوگی آدیتہ ناتھ نے اپنے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ کو اسٹیج پر رسوا کیا۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس کے ساتھ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کو اسٹیج پر رسوا کیا۔

یوپی کے سی ایم یوگی کی جانب سے اپنے نائب وزیراعلی کیشوپرساد موریہ کو اسٹیج پر رسوا کیا۔
Courtesy: Twitter@chowhanpriyanka

اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس بیچ سیاسی پارٹیاں اترپردیش کے مختلف شہروں میں انتخابی ریلیاں کر رہی ہیں۔ وہیں ان دنوں اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریا سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں انہیں سی ایم یوگی ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب سی ایم کیشو پرساد موریہ کو اسٹیج سے بھگا کر “انہیں رسوا کیا”۔اس دعوے کی سچائی جاننے کے لیے ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔


تحقیقات کے دوران ہمیں صحافی منیش پانڈے کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کرکے گورکھپور کے ایک پروگرام کا بتایا ہے، انہوں نے سی ایم یوگی سے ڈانٹ کھانے والے شخص کو بی جے پی لیڈر ویبھراٹھ چند کوشک بتایا ہے۔

کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں دی لکھنؤ ایکسپریس کی ویب سائٹ پر شائع 1 دسمبر 2021 کی ایک خبر ملی۔ اس رپورٹ میں سی ایم یوگی کی جانب سے پھٹکار کھانے والے شخص کو ریاستی یووا کلیان پریشد کے نائب صدر ویوبھراٹھ چند کوشک بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ہندوستان لائیو پر شائع 30 نومبر 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو والا حصہ بھی موجود تھا، بتادوں کہ ویڈیو کی کوالیٹی بہتر ہونے کی وجہ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو میں نائب ڈانٹ کھانے والے شخص وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نہیں ہیں، بلکہ ریاستی یووا کلیان پریشد کے نائب صدر ویبھراٹھ چند کوشک ہیں۔

Courtesy: YouTube/Hlive

اترپردیش سرکار کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں مذکورہ پروگرام کا پورا ویڈیو ملا۔ جہاں سی ایم یوگی، باسگاؤں کے ایم پی کملیش پاسوان، ایم ایل اے وملیش پاسوان و دیگر لیڈر کے ساتھ ویبھراٹھ کوشک بھی موجود تھے۔ بتادوں کہ اس پورے پروگرام میں کہیں بھی کیشو پرساد موریہ نظر نہیں آئے۔

Courtesy: YouTube

مذکورہ پروگرام سے متعلق ویبھراٹھ نے کچھ تصاویر بھی فیس بک پر شیئر کی ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب سی ایم کیشو پرساد موریہ کو اسٹیج سے بھگا کر انہیں رسوا نہیں کیا ہے، یہ دعویٰ گمراہ کن ہے، سی ایم یوگی نے وائرل ویڈیو میں جس شخص پر اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی ان کا نام ویبھراٹھ چند کوشک ہے۔ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے اس پروگرام میں شرکت تک نہیں کی تھی۔


Result: Misleading

Our Sources

Tweet by Manish Pandey: https://twitter.com/ManishPandeyLKW/status/1465534422304710657

Report by Live Hindustan: https://www.youtube.com/watch?v=VOlVXLmJnyU


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular