Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نئے امریکی پولس چیف نے بائبل کے بجائے قرآن مجید کے ساتھ حلف اٹھایا ہے۔ اس ویڈیو میں حلف لے رہے شخص قرآن پاک مانگتے ہوئے بھی نظر آر رہے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر 1 منٹ 40 سیکینڈ کا ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ غیر ملکی افسران کسی بڑے پروگرام میں شرکت کرنے آئیں ہیں۔ اس ویڈیو سے متعلق یوزرس کا دعویٰ ہے کہ نئے امریکی پولس چیف نے بائیبل کی قسم اٹھانے سے منع کردیا اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس ویڈیو کو مختلف زبان میں اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے وائرل ویڈیو کے ساتھ کیے گئے دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے سات دنوں میں 6,432 فیس بک یوزرس تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ متعدد یوزرس نے شیئر کیا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر امریکی چیف پولس کے حوالے سے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق 25 فروری 2020 کی کئی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔
ہم نے امریکی پولس چیف کے حوالے سے یوٹیوب پر بھی کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 7 فروری 2020 کو اپلوڈ شدہ سورا ڈاٹ کام نامی آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔ جس کا کیپشن غیر ملکی زبان میں تھا۔ ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ اس میں لکھا ہے “ابراہیم مائک بائیکورا نامی شخص کو امریکہ کا پہلا مسلم پولس چیف بنایا گیا”۔
پھر ہم نے ابراہیم مائک بائیکورا سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مُرکّو ورلڈ نیوز اور العربی نامی نیوز ویب سائٹ پر 16 فروری 2020 کی خبریں ملیں۔ جس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر سٹی آف پٹرسن میں پولس چیف کے عہدے کے لئے ترکی نژاد ابراہیم مائک بائیکورا کو منتخب کیا گیا ہے۔
مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ ابراہیم مائک بائیکورا امریکہ کے سٹی آف پٹرسن کے پہلے مسلم پولس چیف کی حیثیت سے پچھلے سال منتخب کئے گئے تھے۔ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہوں نے بائیبل کے بجائے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا تھا۔ پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ابراہیم مائک بائکورا کون ہیں اور وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے میں کتنی سچائی ہے؟
سرچ کے دوران ہمیں آناڈولو ایجنسی نامی ویب سائٹ پر ابراہیم کے حوالے سے معلومات حاصل ہوئی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم نے 4 فروری 2020 کو سٹی آف پٹرسن کے سترہ ویں پولس چیف کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے تُرکی نژاد مسلم افسر ہیں۔ بتادوں کہ ابراہیم بچپن میں ہی اپنے والدین کے ساتھ ترکی سے سٹی آف پٹرسن آگئے تھے۔
پٹرسن پولس ڈیپارمنٹ کی ویب سائٹ پر ابراہیم کی تعلیم اور پولس ڈیپارمنٹ میں ان کی خدمات سے متعلق معلومات فراہم ہوئیں۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ترکی نژاد ابراہیم مائک بائیکورا نامی مسلم شخص کو امریکہ کے سٹی آف پٹرسن کا پولس چیف منتخب کیا گیا تھا، نا کہ پورے امریکہ کا۔ ابراہیم نے مسلمان ہونے کے ناطے بائبل کے بجائے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنے پولس چیف کے عہدے کا حلف لیا تھا۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
February 6, 2025
Mohammed Zakariya
November 7, 2024
Mohammed Zakariya
March 20, 2024