Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر کراٹے مقابلے کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں ایک کھلاڑی کے سائڈ پاکستانی پرچم لگا ہے اور دوسرے کھلاڑی کے سائڈ اسرائیلی پرچم لگا ہے۔ صارفین کا اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان نے اسرائیل کو ہرا دیا ہے۔

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر کراٹے مقابلے کا ویڈیو پاکستان بمقابلہ اسرائیل کا بتاکر شئیر کیا جا رہا ہے۔ صارفین ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں, یہاں, یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اس ویڈیو کو ابیر خطیب اور مشعل الزاھد نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے پاکستان بمقابلہ اسرائیل کراٹے میچ کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 4,532 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

پاکستان بمقابلہ اسرائیل کراٹے میچ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کراٹے ٹیکنک نامی فیس بک پیج پر 22 مئی 2021 کو اپلوڈ شدہ وائرل وٰیڈیو ملا۔ جسے غور سے دیکھنے پر نچلے حصے میں انگلش میں “میل ٹیم کومیٹے/ کواٹرفائنل، روسی فیڈریشن اور مونٹی نیگرو” لکھا ہوا نظر آیا۔ اس سے واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو حال میں ہو رہے ٹوکیو المپکس کا نہیں ہے۔
پھر یوٹیوب پر ہم نے روسی فیڈریشن اور مونٹی نیگرو کراٹے مقابلے کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ورلڈ کراٹے فیڈریشن نامی آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا ایک نسخہ ملا۔ جسے 21 مئی 2021 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق وائرل ویڈیو یوروپیئن کراٹے چمپئن شپس کا ہے۔ جہاں روس اور مونٹی نیگرو کے درمیان مقابلہ ہوا تھا، جسے اب پاکستان اور اسرائیلی کراٹے ٹیم کے مقابلے کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سعودی عرب میں مسجد کے امام کو حکومت کے خلاف بولنے پر پھانسی دے دی گئی؟
پھر ہم نے ٹوکیو اولمپکس کے آفیشل ویب سائٹ پر شیڈیول کھنگالا۔ جہاں کراٹے کے سبھی مقابلے 5 اگست سے 7 اگست کے درمیان شیڈیول کئے گئے ہیں لیکن ہمیں پاکستان اور اسرائیل کےدرمیان کراٹے مقابلے کا ایک بھی میچ دیکھنے کو نہیں ملا۔ آپ بھی ٹوکیو اولمپکس کے کراٹے مقابلے کا شیڈیول یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
کچھ کیورڈ کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اب تک ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان اور اسرائیل نے کتنے میڈل حاصل کئے ہیں تو ہمیں اولمپکس کی ویب سائٹ سے پتا چلا کہ ٹوکیو المپکس میں اسراییل نے اب تک ایک گولڈ اور دو براؤنز میڈل جیتا ہے۔ جبکہ پاکستان نے ابھی تک ایک بھی میڈل نہیں جیتا ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ کراٹے مقابلے والا وائرل ویڈیو ٹوکیو المپکس کا نہیں ہے اور نا یہ ویڈیو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان ہوئے کھیل کا ہے، بلکہ یہ ویڈیو 2 ماہ پرانا ہے اور یوروپئن کراٹے چمپئن شپ کا ہے۔ جہاں روسی فیڈریشن اور مونٹی نیگرو کے درمیان ہوئے کراٹے کا مقابلہ ہوا تھا۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
October 28, 2025
Mohammed Zakariya
August 12, 2025
Mohammed Zakariya
April 25, 2025