Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ارجنٹینا کی فٹبال ورلڈکپ 2022 میں جیت کے بعد سے معروف و عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونئل میسی سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے، کہ ان کا اصل نام مثل خان اور ان کا تعلق پاکستان کے خیبرپختونخواہ کے کوہاٹ علاقے سے تھا، جس کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ارجنٹینا ہجرت کرلی۔
فیس بُک پر ایک صارف نے لکھا ‘میسی کا تعلق ضلع کوہاٹ کے علاقے بہادرکوٹ سے ہے۔اس کا اصل نام مثل خان تھا۔ یہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے ارجنٹائن گے اور وہاں کالج کی ٹیم سے فٹبال کا آغاز کیا۔ بہت جلد قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور اس ورلڈ کپ میں آپنا لاوا منوایا۔ اور ثابت کیا کہ کوہاٹی جدھر بھی جائنگے تباہی ہی مچاہی۔ بہت بہت مبارک ہو۔ فخر کوہاٹ فخر پختونخوا’۔
مزید پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
نیوز چیکر نے اس سلسلے میں تحیقات کرنے کی کوشش کی کہ کیا واقعی فٹبالر لیونئل میسی کا اصل نام مثل خان ہے اور ان کا تعلق کوہاٹ سے ہے اور مثل خان مسلمان نام ہے۔ ہم نے میسی سے متعلق گوگل پر چند کیورڈ سرچ کیے۔ جہاں ہمیں ہارو نامی ویب سائٹ پر ایک دستاویز ملا، جس میں لکھا گیا ہے کہ فٹبالر لیونئل میسی کیتھولک مذہب سے تعلق رکھنے والا ہے اور اپنے مذہب کا سخت پابند ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں سرچ کے دوران سپورٹس کیڑا نامی ویب سائٹ پر میسی کی زندگی سے متعلق معلومات ملیں۔ جہاں پر ان سے متعلق مکمل تفصیلات درج ہیں۔
فٹبالر لیونئل میسی کا جنم ارجنٹینیا کے رساریو میں 1987 میں ہوا۔ ان کا پورا نام لونئیل انڈریس میسی ہے۔ یہاں یہ ثابت ہوا کہ میسی کا اصل تعلق کوہاٹ سے نہیں بلکہ ارجنٹینا کے شہر رساریو سے ہے۔
اس کے بعد ہم نے پتہ لگانے کی کوشش کی کہ کیا ان کا نام مثل خان ہے؟ ویب سائٹ پر ان سے متعلق پڑھنے پر معلوم ہوا کہ ان کے والد کا نام جارج میسی تھا جو ارجنٹینا میں ہی ایک اسٹیل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ رپوٹ میں کہیں اس طرح کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ ان کا نام مثل خان ہے یا ان کا اصل تعلق ارجنٹینا کے علاوہ کہیں اور سے تھا۔
لہذا یہ بات ثابت ہوئی کہ فٹبالر لیونئل میسی کا نام کبھی بھی مثل خان نہیں تھا اور ان کا تعلق کوہاٹ سے نہیں ہے۔ وہ ارجنٹینا میں ہی ایک انگریز کھرانے میں پیدا ہوئے۔ لہذا ان سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔
Sources
Document by www.tshlc.harrow.sch.uk
Info by Sportskeeda.com
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
December 21, 2022
Mohammed Zakariya
December 19, 2022
Mohammed Zakariya
December 13, 2022