Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بہار میں اسمبلی انتخابات 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ابھی تک بہار اسمبلی الیکشن 2025 کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ وائرل الیکشن شیڈول 2010 کا ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی تاریخوں کے اعلان کا دعویٰ کرنے والی ایک پوسٹ سوشل میڈیا نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ دعویٰ ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 21 اکتوبر، آخری مرحلہ 20 نومبر اور نتائج کا اعلان 24 نومبر کو کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا ہے، “بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان۔ بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان۔ پٹنہ، بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 21 اکتوبر کو ہوگی اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی، جب کہ انتخابات کا نتیجہ 24 نومبر کو آئے گا”۔

ہمیں یہ دعویٰ اپنی واٹس ایپ ٹپ لائن پر بھی موصول ہوا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی تاریخوں کے اعلان سے متعلق دعوے کی تصدیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل پر متعلقہ کیورڈ تلاش کیا، جہاں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جو وائرل ہونے والے دعوے کی تصدیق کرتی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے پٹنہ ریلوے اسٹیشن پہنچی بھیڑ کی نہیں ہے یہ ویڈیو
ہم نے بہار کے چیف الیکٹورل افسر(سی ای او) کے آفیشل ایکس اور فیس بک اکاؤنٹس کا باریکی سے جائزہ لیا اور ویب سائٹ بھی تلاش کی، لیکن اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں ملا۔
اس کے بعد ہم نے بہار کے ڈپٹی الیکشن افسر دھیرج کمار سے رابطہ کیا اور ان سے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے سلسلے میں معلومات طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ “انتخابات کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے جو ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کے ذریعے تاریخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کو لے کر سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے، وہ فرضی ہے”۔
ہماری تحقیقات سے پتہ چلا کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نام سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والا پورا انتخابی شیڈول دراصل سال 2010 کا ہے۔ اس وقت بہار میں، جس کی 243 اسمبلی سیٹیں ہیں، میں 21 اکتوبر سے 20 نومبر کے درمیان 6 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی، اور نتائج کا اعلان 24 نومبر کو کیا گیا تھا۔ اسی وقت اس کا نوٹیفکیشن 6 ستمبر2010 کو جاری کیا گیا تھا۔
ہماری تحقیقات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ 2010 کے بہار اسمبلی انتخابات کے شیڈول کو 2025 کے آئندہ انتخابات کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Sources
Press Information Bureau (PIB) Press Note in 2010
Phonetic Conversation with Deputy Election Officer, Bihar
(اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے سلمان نے لکھا ہے۔)
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 3, 2025