Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی تین اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی تین وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جس نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

کیا کرونا ویکسین لگنے کے 2 سال کے اندر موت ہو جائے گی؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر لوک مونٹاگنیئر کے حوالے سے ایک اخبار کی کٹنگ خوب شیئر کیا گیا۔ جس کے ہیڈ لائن میں لکھا تھا کہ “کرونا ویکسین لگنے کے 2 سال کے اندر موت ہو جائےگی” یہ دعویٰ نوبل انعام یافتہ لوک مونٹاگنیئر  نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ انہوں نے ویکسینیشن مہم کو ایک ناقابل قبول غلطی بتایا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ  لوک مونٹاگنیئر کے حوالے سے ویکسین لگنے کے 2 سال کے اندر موت ہونے والا وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔ شمس نیوز نے جس لائف سائٹ نیوز کا حوالہ دے کر خبر شائع کی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا خان سَر اصل میں امت سنگھ ہیں؟

پٹنہ والے خان سر کے حوالے سے اس ہفتے طرح طرح کے پوسٹ شیئر کیا گیا۔ جس میں ان کے نام کو لے کر کافی واویلہ مچا ہوا تھا۔ یوزر نے پٹنہ کے جی ایس ریسرچ  سینٹر والے خان سر اصل میں ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا اصل نام امت سنگھ ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ خان سَر اصل میں اسلام مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا نام امت سنگھ نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے یہ کہا ہے کہ وہ اپنا اصل نام یوٹیوب پر 10 ملین سبسکرائبر ہونے کے بعد ہی بتائیں گے

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔

کیا شہزادہ سلمان اور نتن یاہو نے کی ویڈیو کال پر بات؟

اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی شہزادہ سلمان کے نام سے سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں  یوزر کا دعویٰ تھا کہ اسرائيلی وزیر اعظم بنیامین نتن ياہو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ویڈیو کال پر باتیں کر رہے ہیں۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے نہیں، بلکہ سعودی صحافی محمد سعود سے ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں۔ جوکہ اسرائیل اور نتن یاہو کے حمایتی ہیں

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.