Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے مختلف گمراہ کن دعوے شیئر کئے گئے، جن میں سوڈان میں ایک شخص کو زندہ تابوت میں دفن کرنے، رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو ووٹ چوری کے الزام میں گرفتار کرنے، کرنل صوفیہ قریشی کی بھارتی فوج پر تنقید، فوج کی جانب سے غیر ذات پات ہندو فوجیوں کی برطرفی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے انتقال کی خبریں شامل ہیں۔ ان سبھی دعوے سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو، جس میں ایک شخص کو زندہ تابوت میں بند کرتے دکھایا گیا ہے، کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سوڈان میں کسی مظلوم شخص کو دفن کرنے کی ہے۔ دراصل ہماری تحقیق میں یہ ویڈیو پرانی ثابت ہوئی اور اس کا سوڈان میں جاری حالیہ تنازع سے کوئی تعلق ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو ووٹ چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو فروری 2022 کی ہے، جب انہیں “بہار بچاؤ مارچ” کے دوران پولس نے گرفتار کیا تھا۔ مکمل تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کرنل صوفیہ قریشی نے ”ترشول مشقوں” کو بہار الیکشن سے جوڑتے ہوئے بھارتی فوج پر سیاسی اثرات کی بات کی ہے، لیکن درحقیقت یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے جو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوج نے غیر ذات پات ہندو فوجیوں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ اصل ویڈیو دراصل جنرل اُپندر دویویدی کے ایک تعلیمی خطاب کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا انتقال ہو گیا ہے، لیکن یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔ نتیش کمار بالکل خیریت سے ہیں اور معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔
Mohammed Zakariya
November 29, 2025
Mohammed Zakariya
November 22, 2025
Mohammed Zakariya
November 15, 2025