جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: یمنی حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنائے گئے اسرائیل کے...

Fact Check: یمنی حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنائے گئے اسرائیل کے بحری جہاز کی یہ ویڈیو نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یمن نے ایک اور اسرائیلی جہاز کو اپنا نشانہ بنایا۔

Fact
وائرل ویڈیو صومالی تاجروں کا سامان لے جانے والی بحری جہاز میں لگی آگ کی ہے۔

ان دنوں سوشل میڈٰیا پر بحری جہاز کی مختلف تصاویر اور ویڈیو کو یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی جہازوں پر حملے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک اور ویڈیو کو ایکس اور یوٹیوب پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں پانی پر تیرتا ایک بحری جہاز زبردست آگ کی لپیٹ میں نظر آ رہا ہے۔ صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یمن نے ایک اور اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنا لیا”۔

یمن کے ہاتھوں اسرائیلی جہاز کو تباہ کرنے کی نہیں ہے یہ ویڈیو
Courtesy X @jamal99298
Courtesy: youTube/اسامہ العماد

Fact Check/Verification

یمن کی جانب سے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی جہاز کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کچھ کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بی بی سی صمالی پر 24 دسمبر 2023 کو شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس میں ویڈیو میں موجود جہاز کی ہی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 23 دسمبر کو مدوگ کے ہوبیو شہر جاتے ہوئے صومالی تاجروں کا ساز و سامان لے جانے والی کشتی میں آگ لگ گئی تھی۔ مرسل محمد عدان، جو کشتی کے نمائندے تھے، انہوں نے بی بی سی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Courtesy: BBC Somali

مزید سرچ کے دوران ہمیں آن منورما نامی ویب سائٹ پر بھی وائرل ویڈیو کے حوالے سے شائع کردہ رپورٹ موصول ہوئی، جس کے مطابق 23 دسمبر بروز ہفتہ کو عمان کے ساحل ہاسک نیابت کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ رائل عمان پولس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں 11 بھارتیوں کو بھی بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔ یہ سبھی جہاز کے کارکنان تھے اور محض ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

Courtesy: On Manorma

تحقیقات کو مزید پختہ کرنے کے لئے ہم نے رائل عمان پولس کا مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے بیان تلاش کرنا شروع کیا تو ہمیں ان کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات موصول ہوئیں، جس کے مطابق سامان سے لدی صومالیہ کی جانب جاتی ہوئی کشتی میں عمان کے ہاسک نیابت میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثے کے دوران شہریوں نے 11 بھارتیوں کو جہاز سے نکالا تھا۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ یمن کے اسرائیلی جہاز پر حملے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل صومالیہ کی جانب جاتی ہوئی کشتی میں لگی آگ کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by BBC Somali and On Manorama on 24, 23 Dec 2023
Tweet by @RoyalOmanPolice on 23 Dec 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular