جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا ملک بھر میں منگل کے دن گوشت کی دکانیں بند رکھی...

کیا ملک بھر میں منگل کے دن گوشت کی دکانیں بند رکھی جائیں گی؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

بڑے اور چھوٹے جانوروں کے گوشت کو لے کر سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر بحث چھڑی رہتی ہے۔ ان دنوں ایک بار پھر چھوٹے جانوروں سے متعلق ایک ایسی ہی پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں منگل کے دن گوشت کی دکانیں بند رہیں گی۔ یوزر نے مزید لکھا ہے کہ سرکار نے اچھا فیصلہ لیا ہے۔ ہم سرکار کے اس فیصلے کی پوری حمایت کرتے ہیں۔

بھور کھارول کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

کراؤڈٹینگل پر ملے ڈیٹا کے مطابق پچھلے 7 دنوں میں 6,590 یوزرس اس پوسٹ کو فیس بک پر شیئر کرچکے ہیں۔ فیس بک پر دیش دروہی بھارت چھوڑو نامی پیج پر مذکورہ پوسٹ کو سب سے زیادہ لائک اور شیئر کیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر بھی ہزاروں لوگ اس پوسٹ کو شیئر کر چکے ہیں۔ پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

کراؤڈٹیگل پر منگل کے دن گوشت کی دوکانیں بند ہونے کے حوالے سے ملے ڈیٹا کا اسکرین شارٹ
کراؤڈٹیگل پر منگل کے دن گوشت کی دوکانیں بند ہونے کے حوالے سے ملے ڈیٹا کا اسکرین شارٹ
ٹویٹر پر منگل کے دن گوشت کی دوکانیں بند ہونے کے حوالے سے ملے ڈیٹا کا اسکرین شارٹا
ٹویٹر پر منگل کے دن گوشت کی دوکانیں بند ہونے کے حوالے سے ملے ڈیٹا کا اسکرین شارٹا
وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

Fact Check/Verification

وائرل دعوے کی سچائی جاننے کےلیے ہم نے سب سے پہلے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل دعوے سے متعلق انڈیا ٹی وی اور ہندوستان ٹائمس سمیت کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔ جو 19 مارچ 2021 کو شائع کی گئی تھیں۔ ان سبھی رپورٹس کے مطابق گروگرام میں ہر منگل کے دن چھوٹے جانوروں کے گوشت کی دکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

گوشت کی دوکان کے حوالے سے ملی رپورٹ کا اسکرین شارٹ
گوشت کی دکان کے حوالے سے ملی رپورٹ کا اسکرین شارٹ

تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل دعوے کے حوالے سے اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا۔ جو 19 مارچ 2021 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اے این آئی کے مطابق گروگرام کی میئر مدھو آزاد نے گروگرام میں منگل کے دن میٹ(چھوٹے جانور کا گوشت) کی دکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی میئر مدھو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گروگرام میں میٹ شاپ کےلیے جاری ہونے والے لائسنس کی فیس بڑھا دی گئی ہے۔غیرقانونی طریقے سے میٹ شاپ کھولنے پر جرمانے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

اے این آئی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر گروگرام کی میئر مدھو آزاد کا ایک ویڈیو ملا۔ جس میں مدھو آزاد صاف طور پر اپنے بیان میں کہہ رہی ہیں کہ شہر کے لوگوں کی شکایتوں کے بعد منگل کے دن گروگرام میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مدھو نے میڈیا کے سامنے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے منگل کا دن اس لیے منتخب کیا کیونکہ اس دن اکثریت طبقہ کے لوگ بہت کم گوشت کھاتے ہیں۔

سرچ کے دوران ہمیں ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے گروگرام میں منگل کے دن گوشت کی دکانیں بند کروانے کے فیصلے کو غلط بتایا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایک شخص اپنی نجی زندگی میں کیا کررہا ہے اس سے کسی کے بھی مذہبی جذبات کو کیسے چوٹ پہنچ سکتی ہے۔

مذکورہ سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ “کیا واقعی ملک بھر میں چھوٹے جانوروں کے گوشت کی دکانوں کو منگل کے دن بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے؟” لیکن ہمیں کہیں بھی اس حوالے سے کوئی بھی میڈیا رپورٹس نہیں ملیں۔ اس کے بعد ہم نے سرکاری ویب سائٹ کو کھنگالا پر وہاں بھی کوِئی جانکاری نہیں ملی۔ پھر ہم نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ٹویٹر ہینڈل پر مذکورہ دعوے کو سرچ کیا۔ وہاں بھی ہمیں پورے ملک میں گوشت کی دکانیں منگل کے دن بند کرنے جیسی معلومات نہیں ملی۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملک بھر میں منگل کے دن چھوٹے جانوروں کے گوشت کی دکانیں بند کرنے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل گروگرام کی میئر مدھو آزاد نے صرف گروگرام میں منگل کے دن گوشت کی دکانیں بند کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔


Result: Misleading


Our Sources


India TV –https://www.indiatv.in/india/national-gurugram-meat-shops-will-remain-closed-on-tuesday-779292

Hindutan Times – https://www.hindustantimes.com/cities/gurugram-news/meat-shops-to-shut-on-tuesday-decides-house-101616091556200.html

Twitter – https://twitter.com/asadowaisi/status/1372857022064988160

Youtube – https://www.youtube.com/watch?v=FmG5U_tkBRc

Twitter – https://twitter.com/ANI/status/1372897368119517189


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular