ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkکیا ہتھیار کے ساتھ رقص کا ویڈیو طالبانیوں کا ہے؟

کیا ہتھیار کے ساتھ رقص کا ویڈیو طالبانیوں کا ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ہتھیار کے ساتھ رقص کے ویڈیو کو طالبان سے منسوب کرکے خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹی وی چینل نے پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا میں شادی کی ایک وائرل ویڈیو کو افغانستان میں طالبان کی فتح کا بتا کر خبر میں دکھایا ہے اور کچھ یورزس نے ویڈیو کو طالبان کے ڈانس کا بتایا ہے۔ 

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب گشت کر رہی ہے۔ جس میں کچھ لوگ ہتھیار لے کر رقص کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو سے متعلق کچھ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ طالبانی افغان کو فتح کر نے کے بعد جشن منا رہے ہیں اور ہتھیار کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔ وہیں کچھ یوزرس ٹی وی9 بھارت ورش کا اسکرین ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں بھی وہی لوگ رقص کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کی ایک شادی کے ویڈیو کو طالبان سے منسوب کرکے خبر میں دکھایا ہے۔

 ہتھیار کے ساتھ رقص والے ویڈیو کا اسکرین شارٹ
ہتھیار کے ساتھ رقص والے ویڈیو کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ 

Fact Check/Verification

طالبان سے منسوب رقص کے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

سرچ کے دوران ہمیں ٹی وی9 بھارت ورش کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 14 اگست 2021 کو شائع شدہ 40منٹ 47 سیکینڈ پر مشتمل ایک خبر ملی۔ ویڈیو کے 3 منٹ 45 سیکینڈ کے بعد وائرل ویڈیو کا پہلا گرافکس ملا، جو ہوبہو وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا تھا۔ ہم نے ٹی وی9 بھارت ورش کے پورے ویڈیو کو دیکھا، لیکن ہمیں کہیں بھی ہتھیار کے ساتھ رقص والے ویڈیو کے ساتھ خبر نہیں ملی۔ 

مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستانی صحافی افتخار فردوس کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں انہوں نے ٹی وی 9 بھارت ورش کو اس بارے میں جانکاری دی کہ انہوں نے پاکستان کے ویڈیو کو طالبان کا بتا کر خبر میں شائع کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعی ٹی وی 9 بھارت ورش نے رقص والے ویڈیو کو طالبان کا بتا کر شیئر کیا تھا۔ لیکن بعد میں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ویڈیو کو تبدیل کر کے شائع کیا گیا۔ 

ہتھیار کے ساتھ رقص والے ویڈیو کی کیا ہے اصلیت؟

پھر ہم نے یہ سرچ کیا کہ آیا ہتھیار کے ساتھ رقص کا وائرل ویڈیو کہاں اور کب کا ہے تو ہمیں یوٹیوب پر مارچ اور اپریل ماہ میں اپلوڈ شدہ تین ویڈیو ملے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس ویڈیو کا تعلق افغان طالبان سے نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کم از کم 6 ماہ پرانا ہے اور یہ ویڈیو پاکستان کے خیبرپختونخوا میں ہوئی شادی کی تقریب کا ہے۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کو فیس بک پر تلاشنا شروع کیا، اس دوران ہمیں وہاب پختون نام کا ایک فیس بک پروفائل ملا۔ پھر ہم نے ان سے میسنجر کے ذریعے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو میں نیلا کپڑا پہنے ہوئے رقص کر رہا شخص وہاب پختون ہیں، ان کا تعلق پاکستان کے بنو سے ہے۔ وہاب کا یہ ویڈیو ایک دوست کی شادی کی تقریب کا ہے۔ جہاں 19 مارچ 2021 کو انہوں نے ہتھیار کے ساتھ رقص کیا تھا۔ وہاب پاکستان میں ایک ٹک ٹاک اسٹار بھی ہیں۔ وہاب نے ہمیں وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ اور شادی کی کچھ تصاویر بھی بھیجیں۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کا یہ اصل نسخہ نیوز چیکر کو وہاب پختون نے شیئر کیا ہے۔

Conclusion

 نیوز چیکرکی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا افغان طالبان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دراصل رقص کا یہ ویڈیو پاکستان کے بنو کا ہے، جہاں شادی کی تقریب میں کچھ لوگ ہتھیار کے ساتھ روایتی طور پر رقص کر رہے تھے۔

Result: False


Our Sources

Tv9 bharatvarsh

YouTube

Twitter

Facebook


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular