ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہفتہ, دسمبر 14, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ایلون مسک جلد لانچ کرنے والے ہیں روبوٹ بیگم؟...

Fact Check: کیا ایلون مسک جلد لانچ کرنے والے ہیں روبوٹ بیگم؟ وائرل دعوے کا یہاں پڑھیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایلون مسک عنقریب روبوٹ بیگم لانچ کرنے جا رہے ہیں، جسے فنگر پرنٹ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔
Fact
تصویر آرٹیفیشل انٹلی جنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے، ایلن مسک کی روبوٹ بیگم لانچ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حالانکہ ایلون مسک نے انسان نما روبوٹ آپٹیمس کا پروٹوٹائپ لانچ کیا تھا۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی روبوٹ کی ساتھ والی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں ایلون مسک مختلف روبوٹس کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایلن مسک ایک ایسی روبوٹ بیگم عنقریب تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں، جو بیٹری سے چلے گی، جس کی قیمت 3124 ڈالر ہوگی، اس روبوٹ بیگم کو فنگر پرنٹ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔

ایلن مسک کے روبوٹ بیگم لانچ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے

ٹویٹر پر بھی ایلون مسک کی روبوٹ کے ساتھ والی تصویر کو روبوٹ بیگم والے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/ Verification

وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق ہم نے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ڈینیل مارون نام کے ٹویٹر ہینڈل پر ایلون مسک کی روبوٹ کے ساتھ والی وائرل تصاویر ملیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصاویر اے آئی (آرٹیفیشل انٹلی جنس )کی مدد سے تیار کی گئیں ہیں۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں آرٹ از2 انسپائر نام کے انسٹاگرام پر ایلون مسک کی روبوٹ کے ساتھ والی ہوبہو تصاویر ملیں۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات سے واضح ہوا کہ یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹلی جنس کی مدد سے تیار کی گئیں ہیں۔

Courtesy: Instagram @art_is_2_inspire

آرٹ از2 انسپائر پر ہمیں آرٹسٹ کے فیس بک پیج گریرو آرٹ پر کئی پوسٹ ملے۔ جس میں انہوں نے میڈیا رپورٹس کو شیئر کرکے لکھا ہے کہ ایلون مسک کی روبوٹ کے ساتھ والی تصاویر اس نے اے آئی کی مدد سے بنائی ہیں۔

ایلون مسک کی روبوٹ بیویاں لانچ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں

ہم نے گوگل پر “ایلون مسک روبوٹ وائف” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں دی گارجین کی 7 ماہ پرانی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق ٹیسلا کے اے آئی ڈے کے موقع پر ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے انسان نما روبوٹ آپٹیمس کا پروٹوٹائپ لانچ کیا۔ ایلون مسک کے مطابق ان کا مقصد ایک کارآمد انسانی روبوٹ جلد از جلد بنانا ہے، حالانکہ آپٹیمس پر ابھی کافی کام کرنا باقی ہے۔ مسک نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں روبوٹ گھر کے کاموں، کھانا بنانے، بزرگوں کی دیکھ ریکھ، گھاس کاٹنے اور یہاں تک کہ دوست بنانے یا جنسی تعلقات قائم کرنے کے طور پر بھی استعمال کئے جائیں گے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ایلون مسک ریوائنڈ نامی آفیشل یوٹیوب چینل پر اے آئی روبوٹ سے متعلق ایک ویڈِو ملی۔ ویڈیو کا ٹائٹل ہے “ایلون مسک نے اپنے ماسٹر پلان کو مکمل کرنے کے لئے اے آئی روبوٹس کی نئی جنریشن پیش کی”۔ ویڈیو کے ڈسکرپشن میں دی گئی مزید معلومات کے مطابق ایلون مسک کے ذریعے پیش کئے گئے یہ نئی جنریشن کے اے آئی روبوٹ آٹونومس مشین کی دنیا میں میل کا پتھر ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق وائرل تصویر کی یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ ایلن مسک کی روبوٹ کے ساتھ والی تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ ایلون مسک کے روبوٹ بیگم مارکیٹ میں اتارنے کا دعویٰ بھی فرضی ہے۔ ان کی کمپنی انسان نما اے آئی روبوٹس بنانے پر کام کر رہی ہے۔

Result: False

Our Sources
Tweet by @danielmarven on 16 May 2023
Instagram post by @art_is_2_inspire on 04 May 2023
Facebook post by Guerrero Art
Report published by The Guardian 7 month ago

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular