Sunday, March 16, 2025
اردو

Uncategorized @ur

کیا فرنگی افسر نے شیرِمیسور کی انگوٹھی چورا لیاتھا؟ پڑھیئے ہماری تحقیق

Written By Rajneil Kamath
Nov 21, 2019
image

دعویٰ

 

یہ انگوٹھی جو تصویر میں نظر آرہی ہے وہ ٹیپوسلطان کی ہے۔ جس پر دیوناگری لیپی(انداز) میں رام لکھا ہے۔جس کو ایک برطانوی افسر نے چوری کرلیاتھا۔

 

 

تصدیق

وائر تصویری کے ساتھ شیئر کیاگیا پوسٹ جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ ٹیپو سلطان کی انگوٹھی کو برطانوی افسر  نے ان کی شہادت کے بعد چورا لیا تھا۔اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی مختلف دعوے کے ساتھ اس انگوٹھی کو شیئر کیا ہے۔

 

 

ہماری تحقیق

وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔شروعاتی تحقیق میں سب سے پہلے ہم نے امیج کو ریورس سرچ کیا۔جہاں ہمیں انگوٹھی کے تعلق سے کئی نتائج ملے۔

 

 

 ریورس سرچ میں ملی جانکاری کے بعد ہم نے کھوج جاری رکھی۔اس دوران ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں اعتمادنیوز ویب سائٹ پر دس نومبر دوہزار پندرہ کی ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے ٹیپوسلطان کی شہادت کے بعد اس کی تلوار اورانگوٹھی انگریزوں نے مالِ غنیمت کےطورپررکھ لی۔یہ دونو نشانیاں سنہ دوہزاچار تک برطانوی میوزیم میں رکھی گئی تھیں۔

 

 

 ریسرچ کے دوران ہمیں اکیسپریس نیوز پر تئیس مئی دوہزار چودہ میں شائع کی گئی ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ لندن کے کرسٹیز نیلام گھر میں شیرمیسورکیانگوٹھی نیلامی کے لئے پیش کی گئی۔ جسےدولاکھ چالیس ہزارڈالر میں فروخت کردیا گیا۔

 

ان سب خبروں کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تفتیش جاری رکھا۔ پھر ہم نےمزید کیورڈس سرچ کیا۔جہاں ہمیں بی بی سی اردو اور نئی دنیا (ہندی) میں شائع خبریں ملی۔جس میں لکھا ہے کہ ٹیپو سلطان کے پاس ایک خاص سونے کی انگوٹھی تھی۔جس میں رام لکھاتھا ۔جسے برطانوی جرنیل نے ان کے انتقال کے بعد انگلی سے نکا لی تھی۔

 

 

 نیوز چیکر کی پڑتال میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ شیرِمیسور ٹیپوسلطان کی رام لکھی ہوئی انگوٹھی کو برطانوی افسرنے چورایا نہیں تھا۔بلکہ ٹیپو کی شہادت کے بعد ان کی انگلی سے نکال لی تھی۔

 

ٹولس کا استعمال

گوگل سرچ

ریورس امیج سرچ

فیس بک سرچ

نتائج:فیک نیوز(گمراہ کن)

 

 

(نوٹ:کسی بھی مشتبہ برکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل پر ارسال کریں

checkthis@newschecker.in)

 

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,450

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔