اس ہفتے سوشل میڈیا پر جنوبی بھارتی اداکار تھلاپتی وجے کے مذہب اسلام میں داخل ہونے،جعفر ایکسپریس سانحہ سے منسوب کرکے پرانی ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق درج ذیل میں 5 مختصر فیکٹ چیک پڑھ سکتے ہیں۔

کیا اداکار جوزف تھلاپتی وجے نے قبول کیا اسلام؟
سوشل میڈیا پر جنوبی بھارت کے معروف اداکار جوزف تھلاپتی وجے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ سفید ٹوپی میں ملبوث افطار اور نماز ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ تھلاپتی نے ماہ رمضان میں اسلام قبول کرنے کے روزہ رکھا اور نماز ادا کی۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا پاکستان کی جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ہے یہ ویڈیو؟
پہاڑوں کےدرمیان جارہی ٹرین کے قریب ہونے والے دھماکی کہ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو (11 مارچ) کو بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستان کی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کئے جانے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہواو کم از کم اپریل 2022 سے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو دستیاب ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا شام کی الجولانی حکومت کے حامی کی جانب سے علوی بچوں کو خوفزدہ کرنے کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص تین بچوں کو چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دیتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو شام کی الجولانی حکومت کے حامی نے علوی بچوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دینے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوایہ ویڈیو 2014 کی ہے، جس میں ایک لبنانی شخص مزاقیہ طور پر شامی بچوں کو ڈرا رہا تھا۔ یہاں پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔

کیا محمد شامی کو روزے نہ رکھنے پر شعیب اختر نےبنایاتنقید کا نشانہ؟
پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کی ایک ویڈیو شیئرکرکے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے محمد شامی کے کھیل کے دوران روزے نہ رکھنے پر تنقید کیا ہے۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہواشعیب اختر کی یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے، اصلی ویڈیو میں وہ ویراٹ کوہلی سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔ یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔

کیا جعفر ایکسپریس سانحے کے بعد سیکورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ جعفر ایکسپریس ٹرین سانحے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کی گئی کاروائی کی ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو 2012 سے انٹر نیٹ پر موجود ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔