جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeUncategorized @urدنیا کی تین بڑی مساجد کہاں اور کس ممالک میں ہے؟ پڑھیئے...

دنیا کی تین بڑی مساجد کہاں اور کس ممالک میں ہے؟ پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

مسجد الحرام(مکہ)

مکہ مکرمہ کی مسجدالحرام عالم اسلام کی اہم ترین مساجد میں سے ایک ہے۔ڈی ڈبلو اور ٹیلی گراف نیوز ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ساڑھے تین لاکھ مربع میٹر پر تعمیر کی جانے والی مسجد دنیا کی سب سے بڑی مسجدوں میں شمار کی جاتی ہے۔اس کی تعمیر میں تقریباً سوملین ڈالر کا خرچہ آیا ہے۔یہ مسجد سولہویں صدی میں قائم کی گئی تھی۔وقت کے ساتھ ساتھ کئی مرتبہ اس کی توسیع بھی کی جاچکی ہے۔اس مسجد میں کل دس لاکھ  لوگ بیک وقت نماز ادا کرتے ہیں۔اس مسجد میں چارملین لوگ کام کرتے ہیں۔

مسجد نبویؐ(مکہ)

مسجد الحرام کے بعد  مسجد نبوی اسلا کا دوسرا سب سے مقدس مقام ہے۔مسجد نبویؐ میں نبی کریمؐ کی آخری آرام گاہ بھی موجود ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق 1441 برس قبل یہ مسجد پیغمبر اسلام کے گھر سے متصل جگہ پر 632 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی اور آنے والی صدیوں میں کئی مرتبہ اس کو وسعت دی جاتی رہی۔تاہم یہ بھی بتاتا چلوں کہ مسجد کو وسعت دینے کا حالیہ منصوبہ جو شاہ عبداللہ نے2012 شروع کروایا تھا پایہ تکمیل تک پہنچنے پر 18 لاکھ افراد کے لیے اس مسجد میں بیک وقت نماز ادا کرنے کی گنجائش فراہم کر دے گا۔

مسجد الاقصیٰ(یوروشلم)

مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مذہبی مقام ہے اور یہ یہودیوں کے مقدس ترین مقام ٹیپمل ماؤنٹ کے ساتھ ہی واقع ہے۔اس وقت اس پر اسرئیل کا قبضہ ہے۔گنجائش کے حوالے سے اس مسجد میں صرف پانچ ہزار افراد ہی نماز ادا کر سکتے ہیں۔اس مسجد کا سنہری گنبد دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتا ہے۔ اس مسجد کا افتتاح سن 717ء میں ہوا تھا۔الجزیرہ کے مطابق مسجد اقصیٰ پینتیس اکیڑ میں تمعیر ہے۔نوائے وقت نیوز ویب سائٹ کے مطابق قبلہ اول خانہ کعبہ کو روئے زمین پر خدا کے پہلے گھر ہونے کا شرف حاصل ہے جبکہ بیت المقدس اس کے تیرہ سو برس بعد حضرت سلیمان ؑ کے ہاتھوں تعمیر ہواتھا۔جسے بیت الحرم سے 40منزل دور کہا گیا۔نبی کریمؐ نے سولہ یا سترہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کئے تھے۔

ذرائع

ڈی ڈبلو،بی بی سی،الجزیرہ اور نوائے وقت

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular