Thursday, April 24, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: اسرائیل-حماس فائر بندی معاہدے کے بعد مسجد اقصیٰ کے سامنے جشن منانے کا بتاکر پرانی ویڈیو وائرل

Written By Mohammed Zakariya
Jan 30, 2025
banner_image

Claim
اسرائیل-حماس فائر بندی معاہدے کے بعد مسجد الاقصیٰ کے سامنے جشن منایا گیا۔
Fact
نہیں، ویڈیو پرانی ہے اور غزہ جنگ بندی کے بعد منائے گئے جشن کی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں عوام کی بھیڑ قبة الصخرة کے سامنے عربی میں نعرہ بلند کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل-حماس فائر بندی معاہدے کے بعد فلسطینی حماس کا پرچم لہراتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کے سامنے جشن منا رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “مسجد اقصی کے سامنے فتح کا جشن، حماس کے جھنڈے لہرا رہے ہیں، نیتن یاہو حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہا”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، معاہدے پر عمل درآمد 19 جنوری سے شروع ہوچکا ہے۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر حماس کے پرچم کے ساتھ مسجد الاقصی کے سامنے جشن منانے کا بتاکر یہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “جنگ بندی معاہدے کے بعد مسجد اقصی کے سامنے جشن منایا گیا” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی رپورٹس موصول نہیں ہوئی جس میں غزہ جنگ بندی کے بعد مسجد اقصیٰ کے سامنے جشن کا ذکر موجود ہو۔

البتہ فلسطینی میڈیا القسطل نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے غزہ کے لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ لوگ جنگ بندی کے اعلان کا جشن نہ منائے اور انہیں غزہ میں جنگ کے خاتمے کی خوشی میں عوامی چوراہوں پر اکٹھا ہونے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ قاہرہ نیوز کے مطابق اسرائیل نے بھی غزہ فائر بندی معاہدے میں رہا کئے گئے لوگوں کو جشن منانے سے منع کیا ہے۔ تفصیلی رپورٹ یہاں پڑھیں۔

Courtesy: X@AlQastalps
Courtesy: X@Alqaheranewstv

پھر ہم نے وائرل کلپ کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 10 اپریل 2023 کو اپلوڈ شدہ ورلڈ آف اہل سنہ نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو موصول ہوئی۔جس میں اس ویڈیو کو فلسطینیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحن میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے کا بتایا گیا ہے۔ یہی ویڈیو ہمیں القدس نامی فیس بک پیج پر 18 اپریل کو شیئر شدہ بھی موصول ہوئی۔

Courtesy: YouTube/World of Ahlesunnah

ہم نے وائرل کلپ میں نظر آنے والے مناظر کا یوٹیوب اور ایکس پر ملی ویڈیو سے موازنہ کیا۔ جہاں بہت سی مماثلتوں کی نشاندہی واضح ہوئی، جن میں دیوار پر لگے بینر، فلسطینی اور حماس کے پرچم اور کھمبے پر6 نمبر اور اس کے گرد نظر آنے والا بینر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پینے کی اشیاء میں پیشاب ملا رہی خاتون بھارت کی نہیں بلکہ کویت کی ہے

Conclusion

لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اسرائیل-حماس فائر بندی معاہدے کے بعد مسجد الاقصیٰ کے سامنے جشن منانے کی نہیں بلکہ ایک سال سے زائد پرانی ہے۔

Result: False

Sources
X posts by Al Qastalpl and Al Qahera News TV on 16 Jan 2025
Video published by YouTube channel World of Ahlesunnah on 10 Apr 2023
Facebook post by livequds on18 Apr 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,893

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔