Fact Check
Weekly Wrap: وقف ترمیمی بل و منی پور تشدد سے متعلق 5 فیکٹ چیک یہاں پڑھیں
سوشل میڈیا پر اس ہفتے وقف ترمیمی بل و منی پور تشدد سے متعلق کئی پرانی ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ ان میں منی پور کا بتاکر دھماکے اور بڑے پیمانے پر ہورہے مظارہے کو کوکی سماج سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے کا بتاکر مختلف مقامات کی ویڈیوز شیئر کی گئی، جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھے جا سکتے ہیں۔

کیا منی پور میں کوکی باغیوں کی جانب سے فوج کے ہیڈ کوارٹر پر کئے گئے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر دھماکے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر منی پور میں کوکی باغیوں کی جانب سے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر کئے گئے حملے کا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ ویڈیو ملائیشیا میں گیس پائپ لائن میں ہوئے دھماکے کا ثابت ہوا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا اسد الدین اویسی کی یہ ویڈیو وقف ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں رونے کی ہے؟
بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ایک ویڈیو اس ہفتے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی، جس میں وہ پارلیمنٹ کے اندر آنکھوں پر اپنے ہاتھ پھیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعوی ہے کہ رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویس وقف بل پاس ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں اپنی بے بسی پر رو رہے ہیں۔ دعوی بے بنیاد ہے، یہ ویڈیو پرانی ہے اور اس میں وہ آنکھوں کو محض مسل رہے ہیں۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک ریں۔

کیا وقف بل پاس ہونے کے بعد کی ہے مدرسے پر کاروائی کی یہ ویڈیو؟
مدرسے پر کاروائی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیاگیا کہ بھارت میں وقف بل کی منظوری کےبعد انتظامیہ کی جانب سے مدرسے کو سیل کردیا گیا۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو مارچ ماہ میں اترکھنڈ میں مدرسے کے خلاف کی گئی کاروائی کا ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں۔

کیا سڑک پر نظر آ رہے ہجوم کی یہ ویڈیو منی پور کی ہے؟
سڑک پر نظر آ رہے ہجوم کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو منی پور میں جاری احتجاج کی ہے۔ لیکن ہم نے اس کی باریکی سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو 7 برس پرانی یلغار مارچ کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا وقف ترمیمی بل کے خلاف لکھنؤ میں مظاہرہ کر رہے سماجوادی پارٹی کے کارکنوں پر پولس نے کیا لاٹھی چارج؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ، جس میں پولس اہلکاروں کوسرخ ٹوپی پہنے ہوئے شخص پر لاٹھی برساتے ہوئی دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ سماجوادی پارٹی کے کارکنوں کو پولس اس لئے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، کیونکہ یہ لوگ وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو 2020 کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔