پیر, اکتوبر 25, 2021
پیر, اکتوبر 25, 2021
HomeUrduکیاگوتم اڈانی کی بیوی کے سامنے جھکے پی ایم مودی؟پڑھیئے ہماری تحقیق۔۔۔

کیاگوتم اڈانی کی بیوی کے سامنے جھکے پی ایم مودی؟پڑھیئے ہماری تحقیق۔۔۔

 

دعویٰ

وزیراعظم نریندر مودی نے بزنیس مین گوتم آڈانی کی اہلیہ کو جھک کر کیا پرنام۔

 

 

تحقیقات

 

بھارت پربھات نامی ٹویٹرہینڈل سے پی ایم مودی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔جس میں پی ایم مودی ایک خاتون کے سامنےجھک کرپرنام کررہے ہیں۔ٹویٹرپر دعویٰ کیاگیاہے کہ تصویر میں نظر آرہی خاتون گوتم اڈانی کی اہلیہ ہے۔

 

 

وہیں اسی تصویر کو ایک سال پہلےیُووا دیش نامی شخص نے فیس بک پرشیئرر کیا تھا۔جسے سیکڑوں افراد نے شیئر،کومنٹ اورلائک کیا ہے۔

 

 

 

تمام شیئر کئے گئے پوسٹ میں نظر آرہی خاتون کوگوتم اڈانی کی اہلیہ بتایاگیاہے۔اس لیئے ہم نے سوچا کہ ممکن ہے ان تصویروں کوغلط انداز میں پیش کیا گیاہو۔تب ہم نے آگے کی تحقیقات شروع کی۔پھر ہم نے سب سے پہلے انگریزی میں گوتم اڈانی وائف کیورڈس کا استعمال کرتےہوئے گوگل سرچ کیا۔اس دوران ہمیں سلیب فیملی نامی ویب سائٹ پر گوتم اڈٓانی کی اہلیہ کے بارے میں جانکاری ملی۔جہاں یہ بتایا گیا ہے کہ گوتم کی اہلیہ کانام پریتی اڈانی ہےاوروہ اڈانی فاؤنڈیشن کی منیجنگ ٹرسٹی بھی ہیں۔

 

اتناہی نہیں پھر ہم نے یوٹیوب سرچ کیا توپانچ سال پرانا ایک ویڈیو ملا۔جس میں گوتم اڈانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ احمدآباد میں ووٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

 

 

اپنی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے۔ہم نےپریتی آڈانی اور ٹویٹر والی   تصویر دونوں مختلف نظر آرہی تھی۔جس کے بعد ہم نےگوگول ریورس سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ریڈِک اورمنی بھاسکر میں شائع خبر ملی۔جس میں یہ لکھا تھا کہ کرناٹک کےتُکر میں پی ایم مودی نے تمکر کی سابق میئر گیتا رودریش ہے نہ کہ پریتی اڈانی۔   

 ان  تصویروں سے صاف واضح ہوتا ہے کہ یہ پانچ سال پرانی تصویر ہے۔جس خاتون کے سامنے پی ایم مودی جھکے ہیں وہ صنعت کار گوتم اڈانی کی بیوی نہیں۔ بلکہ وہ خاتون کرناٹک کے تمکر شہر کی سابق میئر گیتا رودریش ہے۔

ٹولس کا استعمال

 

ٹویٹر ایڈوانس

فیس بک ٹولس

گوگل کیورڈس سرچ

گوگل ریورس سرچ

یوٹیوب سرچ

 

نتائج:فیک نیوز

Rajneil Kamath
Rajneil began his career in Google with Adwords Content Operations, moved to sales and then to Public Policy and Government Affairs. During his tenure at Google, he got a first-person view of content policy, community guidelines, product policy, and other public policy issues. Post his stint at Google, he founded a technology company before establishing Newschecker. He calls himself a product of the internet and mobile era and is determined to combat disinformation online. He looks after the day to day affairs and management of the organisation and does not participate in the editorial decisions of Newschecker.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular