جمعہ, ستمبر 13, 2024
جمعہ, ستمبر 13, 2024

ہومFact CheckFact Check: بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کی نہیں بلکہ پاکستانی انتخابات...

Fact Check: بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کی نہیں بلکہ پاکستانی انتخابات کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim:
بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کی ویڈیو۔
Fact:
ویڈیو بھارت کی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے گجرات میں ضمنی انتخابات کے لئے ہورہی ووٹنگ میں ہوئی دھاندلی کی ہے۔

بھارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوچکی ہے، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ یعنی رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ہوگی۔ اب سوشل میڈیا پر اسی الیکشن کے پیش نظر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں پولنگ اسٹیشن میں خواتین بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں اور کچھ لوگ پولنگ اسٹیشن کے الگ الگ کمروں میں موجود بیلٹ پیپرز پر تیزی سے مہر لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی دھاندلی کی ہے۔

یہ ویڈیو بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Muhammad Umair Khasori

Fact Check/Verification

بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رواں ماہ کو شیئر شدہ انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ایکس ہینڈل کے کئی لنک فراہم ہوئے۔ جس میں اس ویڈیو کو پاکستان کے گجرات میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی دھاندلی کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @ptipunjabpk

اس ویڈیو کو پاکستان تحریک انصاف کے الگ الگ سوشل میڈیا ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا ہے اور پاکستان کے گجرات کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹ دھاندلی کا بتایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے انتظامیہ پر اس ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا بھی الزام لگایا ہے۔

اس کے علاوہ ہم نے ایک کیفریم کے ساتھ “گجرات، بائی پول، اسنیچ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈان نیوز پر ہوبہو کیفریم کے ساتھ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق پاکستان کی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی اتحاد اور سنی اتحاد کونسل نے گجرات پی پی 32 اور وزیر آباد پی پی 36 میں ضمنی انتخابات کے دوران مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

Courtesy: Dawn News

پاکستان کی سیاست ٹی وی نے بھی اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر پاکستان کے گجرات کا بتاکر شیئر کیا ہے۔

Courtesy: Instagram @siasat.pk

یہ بھی پڑھیں: کیا وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے گجرات کے پولنگ اسٹیشن پر ہوئے ووٹوں کے ہیرپھیر کی ہے۔

Result: False

Sources
Video post by X handle @PTIOfficial on 22 April 2024
Report published by Dawn News on 22 April 2024
Instagram post by @siasat.pk on 22 April 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular