جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkانڈونیشیاء طیارہ حادثہ:پرانی تصویر کو موجودہ حادثے سے جوڑکر سوشل میڈیا پر...

انڈونیشیاء طیارہ حادثہ:پرانی تصویر کو موجودہ حادثے سے جوڑکر سوشل میڈیا پر کیاجارہاہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جارہی ہے۔جس میں ایک طیارہ سمندہ میں گرکر حادثے کا شکار نظر آرہاہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ انڈونیشیا کا اچانک ریڈار سے غائب ہونے والا مسافر طیارہ جس میں 56 مسافر سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک درج ذیل ہیں

ہوریرہ اوان کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

عالمی سہارا نامی ٹویٹر یوزر کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

گُم نام سپائی کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

انڈونیشین طیارہ حادثے کے حوالے سے تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سےپہلے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا انڈونیشیاء طیارہ حادثہ کب ہوا اور اس میں کتنے لوگ جاں بحق ہوئے ہیں؟

سرچ کے دوران ہمیں بی بی سی، آج تک اور اسکرول نیوز ویب سائٹ پر ملی جانکاری کے مطابق بوئنگ737-500 طیارہ 9جنوری 2021 کو 2بج کر 36 منٹ پر جکارتا ہوائی اڈے سے پونتیانک کےلئے روانہ ہواتھا۔لیکن اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگی تھا۔جہازمیں کروممبر سمیت 62 لوگ سوار تھے۔

مذکورہ معلومات سے واضح ہوچکاکہ طیارہ میں کل 62مسافر سوار تھےنہ کہ 56۔پھر ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج کی مدد سے سرچ کیاتو ہمیں کانڈو نسٹ ٹریولر اور گیٹی امیجیز پر وائرل تصویر کے حوالے سے جانکاری ملی۔جس کے مطابق 15اپریل 2013 کو مسافروں کا طیارہ(جیٹ)انڈونیشیاء کے بالی ایئرپورٹ کے نزدیک سمندر میں گرکر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔اس حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔لیکن کسی کی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔اس جہاز میں کروممبر کے علاوہ 108 مسافر سوار تھے۔

گیٹی امیج پروائرل تصویر کے بارے میں اصل جانکاری ملی۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل تصویر کم از کم 7سال پرانی ہے اور حال میں ہوئے انڈونیشیاء طیارہ حادثے سے اس تصویر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔البتہ وائرل تصویر انڈونیشیا ءکی ہی ہےلیکن 2013کی ہے۔موجودہ طیارہ میں 56نہیں بلکہ کروممبر سمیت 62افراد سوار تھے۔

Result: Misleading

Our Sources

BBChttps://www.bbc.com/urdu/world-55602573

Aajtakhttps://www.aajtak.in/world/story/body-parts-and-debris-found-after-indonesia-plane-crash-1189873-2021-01-10

CNT;https://www.cntraveler.com/stories/2013-04-15/lion-air-plane-crash-in-bali-asian-budget-airlines-041513

g:https://www.gettyimages.in/detail/news-photo/the-members-of-indonesia-search-and-rescue-agency-prepare-news-photo/166654289?adppopup=true

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular