اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeCoronavirusCOVID-19 Vaccineکیا لیبیا کے لیڈر معمّر قذّافی نے 2009 میں کرونا وائرس کی...

کیا لیبیا کے لیڈر معمّر قذّافی نے 2009 میں کرونا وائرس کی پیشن گوئی کی تھی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

لیبیا کے معمّر قذّافی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں 24 ستمبر 2009 کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کروناوائرس کو انسان بنائے گا اور اس کا اینٹی ڈاٹ بھی بنائے گا۔ لیکن دنیا میں ایسا ظاہر کیا جائے گا کہ انہیں حل نکالنے میں وقت لگ رہا ہے۔ پھر دوائی کا اعلان کیا جائےگا اور فروخت کیا جائے گا، تاکہ ان کی بڑی بڑی کمپنیوں کو ترقی ملے، بھلے ہی اس کی قیمت انسانی جانیں ہوں۔ اس دعوے والا پوسٹ ہمیں واہٹس ایپ بوٹ پر ہمارے ایک قاری نے فیکٹ چیک کے لئے بھیجا ہے۔

معمّر قذّافی کے بیان والے پوسٹ کا اسکرین شارٹ
معمّر قذّافی کے بیان والے پوسٹ کا اسکرین شارٹ

اس پوسٹ کو سہیل کنول نام کے فیس بک یوزر نے بھی معمّر قذّافی کی تصویر کے ساتھ مذکورہ دعوے والا پوسٹ شیئر کیا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/Verification

معمّر قذّافی کی تصویر کے ساتھ کرونا وائرس والے بیان کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے معمّر قذّافی کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں غیر ملکی نیوز ویب سائٹ سی این این پر معمّر قذّافی کی تصویر ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق معمّر قذّافی کی یہ تصویر 23 ستمبر 2009 میں یو این ہیڈ کواٹر میں منعقد اقوام متحدہ کے جنرل اسملی سے خطاب کے دوران کلک کی گئی تھی۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا کہ کیا سچ میں “اقوام متحدہ کے اجلاس میں لیبیا کے لیڈر قذافی نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کو انسانوں نے تیار کیا ہے”۔ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا اور کچھ کیورڈ سرچ کیا اس دوران ہمیں غیر ملکی ویب سائٹ اے بی سی نیوز پر 23 ستمبر 2009 کی ایک خبر ملی۔ جس میں معمر قذافی کے یو این میں دئے گئے وائرس سے متعلق بیان کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قذافی نے یو این اجلاس میں کہا تھا کہ وائرس اور اینٹی ڈاٹ میڈیکل کمپیان بناتی ہیں اور اسے بھاری قیمتوں میں فروخت کرتی ہیں۔

سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب پر قذافی کا ستمبر 2009 میں یو این میں دیئے گئے بیان کا ویڈیو ملا، جو کہ ایک گھنٹہ 38 منٹ 9 سیکینڈ کا تھا۔ یہ انگلش ترجمے کے ساتھ تھا۔ ویڈیو کے ایک گھنٹہ 30 منٹ 31 سکینڈ میں معمر قذافی نے وائرس اور اینٹی ڈاٹ کا ذکر کیا ہے۔لیکن کہیں بھی اس بیان میں کروناوائرس والی بات کا ذکر نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں افریقہ نیوز ویب سائٹ پر قذافی کے بیان کی تحریری نقل بھی ملی۔ جس میں قذّافی کے بیان کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ انہوں نے خاص طور پر کرونا وائرس کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا تھا۔ البتہ معمر قذافی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں سوائن فلو اور فش فلو کا ضرور نام لیا تھا۔ ساتھ ہی وائرس اور اس کے ویکسین پر سنگین الزام لگائے تھے کہ یہ کمپنیوں کا گورکھ دھندھا ہے، زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لئے اس طرح کے کام کو انجام دیتے ہیں۔

مذکورہ رپورٹس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ معمر قذافی کے بیان کی کسی نے اپنے الفاظ میں تشریح کی ہوگی جو بعد میں وائرل ہو گئی اور اسے کرونا وائرس سے جوڈ دیا گیا۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ لیبیائی لیڈر معمّر قذّافی نے اقوام متحدہ کے 2009 کے اجلاس میں خصوصاً کروناوائرس کا ذکر نہیں کیا تھا، بلکہ انہوں نے کہا تھا کہ کامرشیئل کمپنیاں اپنی کمپنی کی ترقی کے لئے وائرس تیار کرتی ہیں اور اس کا ویکسین بنا کر بھاری قیمت میں فروخت کرتی ہیں۔

Result: Misleading


Our Sources

CNN

ABCNews

YouTube

AfricaNews


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular