بدھ, ستمبر 22, 2021
بدھ, ستمبر 22, 2021
HomeUrduکیا ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان نے دی اسرائیل کو کراٹے مقابلے میں...

کیا ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان نے دی اسرائیل کو کراٹے مقابلے میں شکست؟

سوشل میڈیا پر کراٹے مقابلے کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں ایک کھلاڑی کے سائڈ پاکستانی پرچم لگا ہے اور دوسرے کھلاڑی کے سائڈ اسرائیلی پرچم لگا ہے۔ صارفین کا اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان نے اسرائیل کو ہرا دیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان بمقابلہ اسرائیل کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان بمقابلہ اسرائیل کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر کراٹے مقابلے کا ویڈیو پاکستان بمقابلہ اسرائیل کا بتاکر شئیر کیا جا رہا ہے۔ صارفین ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاںیہاںیہاں اور یہاں دیکھیں۔

اس ویڈیو کو ابیر خطیب اور مشعل الزاھد نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے پاکستان بمقابلہ اسرائیل کراٹے میچ کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 4,532 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

Fact Check/ Verification

پاکستان بمقابلہ اسرائیل کراٹے میچ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کراٹے ٹیکنک نامی فیس بک پیج پر 22 مئی 2021 کو اپلوڈ شدہ وائرل وٰیڈیو ملا۔ جسے غور سے دیکھنے پر نچلے حصے میں انگلش میں “میل ٹیم کومیٹے/ کواٹرفائنل، روسی فیڈریشن اور مونٹی نیگرو” لکھا ہوا نظر آیا۔ اس سے واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو حال میں ہو رہے ٹوکیو المپکس کا نہیں ہے۔

پھر یوٹیوب پر ہم نے روسی فیڈریشن اور مونٹی نیگرو کراٹے مقابلے کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ورلڈ کراٹے فیڈریشن نامی آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا ایک نسخہ ملا۔ جسے 21 مئی 2021 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق وائرل ویڈیو یوروپیئن کراٹے چمپئن شپس کا ہے۔ جہاں روس اور مونٹی نیگرو کے درمیان مقابلہ ہوا تھا، جسے اب پاکستان اور اسرائیلی کراٹے ٹیم کے مقابلے کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سعودی عرب میں مسجد کے امام کو حکومت کے خلاف بولنے پر پھانسی دے دی گئی؟

ٹوکیو اولمپکس میں کراٹے مقابلے والے وائرل پوسٹ کا کیا ہے سچ؟

پھر ہم نے ٹوکیو اولمپکس کے آفیشل ویب سائٹ پر شیڈیول کھنگالا۔ جہاں کراٹے کے سبھی مقابلے 5 اگست سے 7 اگست کے درمیان شیڈیول کئے گئے ہیں لیکن ہمیں پاکستان اور اسرائیل کےدرمیان کراٹے مقابلے کا ایک بھی میچ دیکھنے کو نہیں ملا۔ آپ بھی ٹوکیو اولمپکس کے کراٹے مقابلے کا شیڈیول یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

کچھ کیورڈ کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اب تک ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان اور اسرائیل نے کتنے میڈل حاصل کئے ہیں تو ہمیں اولمپکس کی ویب سائٹ سے پتا چلا کہ ٹوکیو المپکس میں اسراییل نے اب تک ایک گولڈ اور دو براؤنز میڈل جیتا ہے۔ جبکہ پاکستان نے ابھی تک ایک بھی میڈل نہیں جیتا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ کراٹے مقابلے والا وائرل ویڈیو ٹوکیو المپکس کا نہیں ہے اور نا یہ ویڈیو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان ہوئے کھیل کا ہے، بلکہ یہ ویڈیو 2 ماہ پرانا ہے اور یوروپئن کراٹے چمپئن شپ کا ہے۔ جہاں روسی فیڈریشن اور مونٹی نیگرو کے درمیان ہوئے کراٹے کا مقابلہ ہوا تھا۔

Result: False

Our Sources

Facebook page

YouTube

Olympics.com

Olympics.com

Olympics website

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Mohammed Zakariyahttps://newschecker.in/ur
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his Master in Mass communication and Journalism from Lucknow University.Lucknow

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular