جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا سچ میں ناروے میں قرآن جلانے والا شخص حادثے کا شکارہوگیا...

کیا سچ میں ناروے میں قرآن جلانے والا شخص حادثے کا شکارہوگیا ہے؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

خدا کاعذاب۔۔قرآن مجید جلانے والے خنزیر کا حادثے میں ہاتھ جل گیا ہے۔شئیر کر کے ساری دنیا کو دکھا دیں کہ بے شک قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ نے لیا ہے۔

تصدیق

ناروے میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے شخص پر جہاں دنیا بھر کے مسلمان لعنت بھیج رہے ہیں۔وہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔تصویر کے ساتھ  ایک کیپشن بھی شیئر کیاجارہاہے۔جس میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ یہ تصویر ناروے میں قرآن جلانے والے شخص کی ہے۔ کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے قرآن مجید کو جلایا تھا۔جس کاہاتھ حادثے میں جل گیا ہے۔وہیں وائرل تصویر کو میری خاص دوست زب٘و نے واہٹس ایپ پر بھیجا اوراس بارے میں سچ جاننے کی اپیل کی۔تب ہم نے اس تصویر کی سچائی جاننے کے لئے اپنا ریسرچ شروع کیا۔اس دوران ہمیں فیس بک،ٹویٹر اور ٹِک ٹاک پر مختلف کیپشن کے ساتھ وائرل تصویر ملی۔ واضح رہے کہ یہ تصویر ملک و بیرون ممالک میں زیادہ تر اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔

خدا کا عذاب۔۔قرآن مجید جلانے والے خنزیر کے حادثے میں ہاتھ جل گئے

کھوج کا آغاز

اس تصویر کودیکھنے اور پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ اور یَن ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں مختلف نتائج ملے۔

ان نتائج کو دیکھنے کے بعد ہم نے مزید پڑتال شروع کی۔اس دروان ہمیں اٹھارہ جولائی دوہزار بارہ میں شائع دی گارجیئن اور سی بی ایس نیوز ویب سائٹ پر شائع وائرل تصویر ملی۔جس میں اس تصویر کے بارے میں کچھ اہم باتیں لکھی ہوئی ہے۔جس میں اس شخص کا نام پال گیلارڈ بتایا گیا ہے۔جسے بل٘ی کے منہ سے چوہا نکالنے کے وقت بلی نے اپنی دانت سے پال کے ہاتھ کو زخمی کردیا تھا۔جس کی وجہ سے پال کا ہاتھ کالا ہوکر اکڑ گیا تھا۔آپ کو بتادوں کہ ناروے میں قرآن کریم کو احراق کرنے والے کا نام لارس تھورسن ہے اور جس نے اس ملعون شخص کو قرآن کی بے حرمتی کرنے سے روکا تھا اس کا نام الیاس ہے۔

ان تحقیقات کے پیش نظر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں واشنگٹن ایگزامنر  نامی ویب سائٹ پر سترہ جولائی دوہزار بارہ میں شائع ایک خبر ملی۔ جس میں پال گیلارڈ کو یہ بیماری کیسے اور کب ہوئی اس بات کا ذکر ہے؟۔لکھا ہے کہ جب کسی انسان کو بل٘ی کاٹ لیتی ہے تو اسے پلیگ (وبائی مرض)نامی بیماری ہوجاتی ہے۔ جو پال کو بھی بلی کے کاٹنے سے ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے پال کے ہاتھ بری طرح برباد ہوگئے تھےاور وہ ۲۷دنوں تک کوما میں زیر علاج تھا۔

نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر ناروے میں قرآن کو نذر آتش کرنے والا لارس تھورسن کی نہیں ہے بلکہ یہ پال گیلارڈ نامی شخص کی ہے۔جو کہ امریکہ سے تعلق رکھتا ہے۔دوہزار بارہ میں موذی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔

ٹولس کا استعمال

گوگل ریورس امیج سرچ

یَن ڈیکس سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

فیس بک ایڈوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن(افواہ بھری نیوز)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل اور واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

checkthis@newschecker.in

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular