منگل, اپریل 30, 2024
منگل, اپریل 30, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: مختار انصار، تائیوان زلزلہ سمیت دیگر پانچ وائرل پوسٹ کا...

Weekly Wrap: مختار انصار، تائیوان زلزلہ سمیت دیگر پانچ وائرل پوسٹ کا مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے اتر پردیش کے معروف سیاسی رہنما مختار انصاری کی نماز جنازہ، تائیوان میں آنے والے زلزلے و جاپان میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہتھکڑی لگے شخص کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے والد کی تصویر بتا کر بھی خوب شیئر کی گئی و دیگر موضوع پر درج ذیل میں پانچ مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو سیاسی رہنما مختار انصاری کی نماز جنازہ کی ہے یہ ویڈیو؟

فیس بک اور ٹویٹر پر نماز جنازہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو مختار انصاری کے نماز جنازہ میں شامل ہونے والے مجمع کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو مختار انصاری کے نماز جنازہ کی نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔

کیا منہدم ہونے والی عمارت کی یہ ویڈیو تائیوان زلزلے کی ہے؟

منہدم ہورہی عمارت کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو تائیوان میں آنے والے حالیہ زلزلے کی وجہ سے منہدم ہوئی عمارت کی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔

کیا ہتھکڑی لگے شخص کی یہ تصویر عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی کی ہے؟

پولس گرفت میں نظر آرہے شخص کی اس تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر میں نظر آرہا شخص مقبول بھٹ ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا بھارت میں غیر ملکی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی ایک ویڈیو بھارت کا بتاکر شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ خاتون غیر ملکی ہے جسے بھارتی لوگ سرِ عام جنسی ہراساں کر رہے ہیں۔ ہماری تحقیقات میں پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور جاپان کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 کیا پاکستانی سرحد کے نزدیک ہندوستانی فوج جنگ کی کر رہی ہے تیاری؟ 

ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ ویڈیو پاکستان کی سرحد سے قریب ہندوستانی فوج کی جانب سے کی جا رہی جنگ کی تیاری کی ہے۔ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور روسی آرم فوسز کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular