پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckCrimeکیا جودھپور کے گاؤں کی غریب لڑکیوں کو اغوا کرکے جبراً کیاجارہا ہےعصمت...

کیا جودھپور کے گاؤں کی غریب لڑکیوں کو اغوا کرکے جبراً کیاجارہا ہےعصمت ریزی؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

یہ ویڈیو راجستھان کا ہے۔ویڈیو میں موجود لوگ غریب عورتوں کو سب کے سامنے اغوا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ عصمت ریزی کرتے ہیں۔وہاں کی پولیس کچھ بھی نہیں بولتی۔مزید لکھا ہے کہ اس ویڈیو کو اتنا پھیلاؤ کے پولیس مجبور ہوجائے انہیں گرفتار کرنے پر۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کو بھگت سنگھ چوہان نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیاگیا ہے۔

 ہماری کھوج

ان ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جب ہم نے ابتدائی تحقیق شروع کی۔تب ہمیں ٹویٹر پر دوہزار سترہ کا ایک ٹویٹ ملا۔جسے یوگی دیوناتھ نامی ٹویٹر ہینڈل سے ہندو مسلم کا حوالہ دے کر شیئر کیا گیا ہے۔اس ٹویٹ کو سیکڑوں افراد نے ری ٹویٹ اورپسند کیا ہے۔اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی یہی ویڈیو مختلف کیپشن کے ساتھ ملا۔

  وائرل ویڈیو اور پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم نے تفصیلی جانچ شروع کی۔اس دوران ہمیں دی سَن اور ون انڈیا کی ویب سائٹ پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں مسلمان ہے اور دونوں کا نکاح کافی عرصہ پہلے ہوچکی ہے۔آپ کو بتادوں کہ ویڈیو میں جو مارپیٹ نظر آرہی ہے۔وہ دراصل لڑکی کی رخصتی کو لے کر ہو رہی ہے۔

Screen short 1+2

Horrific moment two thugs violently abduct teen bride and attack her mum

A SICKENING video shows two thugs violently abducting a teenager after her father promised one of the men he could marry the terrified girl. The mobile phone footage was shot by an unknown relative in the village of Kalu Khan Ki Dhani in the Jodphur district of the northern Indian state of Rajasthan.

VIDEO: मां के सामने नाबालिग पत्नी को उठा ले गया युवक

कालू खान की धानी गांव निवासी आमद खान ने अपनी पुत्री का निकाह गांव के शौकत के साथ बरसों पहले कम उम्र में कर दिया था। शौकत कई बार अपने ससुराल वालों से पत्नी को भेजने का कह चुका था। लेकिन लड़की की माँ नेमत चाहती थी कि जब तक

ان خبروں کو پڑھنے کے بعد ہم نے اس تعلق سے مزید ریسرچ کیا۔جہاں ہمیں نیوز انڈیا،زی نیوز اور ایس ٹی وی نیوز پردو ہزار سترہ میں شائع ہوئی خبریں ملیں۔انڈیا نیوز کے مطابق یہ معاملہ جودھپور کے دھانی گاؤں کا ہے۔وہیں زی نیوز اور ایس ٹی وی نیوز کے مطابق لڑکی نابالغ ہے اور جو لڑکا لڑکی اور اس کی ماں کے ساتھ مارپیٹ کررہا ہے وہ لڑکی کا شوہر شوکت ہے۔جو اپنی نابالغ بیوی کو لینے پہنچا تھا۔جس کے بعد لڑکی کی ماں نے یہ کہتے ہوئے رخصتی کرنے سے انکار کردیا کہ ان کی بیٹی ابھی اٹھارہ سال کی نہیں ہوئی ہے۔جس کے بعد شوکت اپنے ایک دوست کے ساتھ جبراً اپنی بیوی کو اٹھا کر ٹریکر سے گھر لے گیا۔اس دوران لڑکی کی ماں نے پولیس میں نابالغ بیٹی بتا کر شکایت کی۔اس معاملے میں پولیس نےدونوں ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیاگیاہے۔دراصل یہ ویڈیو ایک خاندان کے آپسی مارپیٹ کا ہے۔ جس نے اپنی بیٹی کی شادی بلوغیت سے پہلے کردیا تھا۔لیکن رخصتی نہیں کرنے کی وجہ سے شوکت جوکہ لڑکی کا شوہر ہے اس نے اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ رخصتی نہ کرنے کی وجہ سے مار پیٹ کی۔ جس کے بعد لڑکی کے ماں کی شکایت پر پولیس نے شوکت اور اس کے دوست کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔واضح رہے کہ یہ معاملہ بارہ ستمبر دوہزار سترہ کا ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

اویسم ریورس سرچ

نتائج:جھوٹا دعویٰ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل اور واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

checkthis@newschecker.in

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular