جمعرات, دسمبر 12, 2024
جمعرات, دسمبر 12, 2024

HomeFact Checkکیا سچ میں گلوکار ابھیجیت نے جیتا ہے ماہر اقتصادیات کا نوبل...

کیا سچ میں گلوکار ابھیجیت نے جیتا ہے ماہر اقتصادیات کا نوبل ایوارڈ؟پڑھیئے نیوز چیکر کی تحقیق۔۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

اتنی جلد بازی میں بےچارہ بھول گیا ابھی جیت کوئی اور ہوسکتاہے۔کیونکہ جس طرح پوری دنیا میں مودی کا ڈنکا بج رہاہے تو ان کے حامیوں کو ہی ملےگا۔ اس پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی ہے۔جس میں نیوز ایٹین انڈیا کے امیش دیوگن اورگلوکار ابھیجیت بھٹ٘ا چاریہ کی تصویر لگی ہے۔ساتھ ہی نیچے ٹِک٘ر میں لکھا ہے کہ ابھی جیت نےارتھ شاستری میں جیتا نوبل۔۔

تحقیات

 گلوکارابھیجیت بھٹ٘ا چاریہ کے تعلق سے ایک خبر ٹویٹر پر گردش کررہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جارہاہےکہ گلوکار ابھیجیت نے ماہراقتصادیات میں نوبل جیتاہے۔ایس پی اراجیش نامی شخص کے ٹویٹر ہینڈل سے یہ دعویٰ کیاگیاہے۔جس کو دوسوبارہ لوگوں نے پسند کیا ہے اوربہتر لوگوں نے ری ٹویٹ بھی کیاہے۔

اس خبر کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ جس کےبعد ہم نے پوسٹ کے ساتھ شائع تصویر میں دیکھا کہ گلوکارابھیجیت کے ساتھ نیوز ایٹین کے اینکر امیش دیوگن کی بھی تصویر لگی ہے۔پھر ہم نے ہندی میں لکھا کہ ابھیجیت نے جیتا نوبل ایوارڈ۔تب ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا ۔جس میں ماہراقتصادیات ابھیجیت بنرجی کے تعلق سے خبر تھی۔جوکہ نیوزایٹین اینکرنوجوت رندھاوت نے ابھیجیت بنرجی کے تعلق سے خبریں ارسال کررہی ہے۔

پھر ہم نے مزید تحقیق شروع کی۔ جہاں ہمیں دی وائر اردو میں شائع ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ نوبل ایوارڈ جیتنے والے ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کہا ہندوستانی معیشت ڈگمگا رہی ہے۔

پھر ہم نے سوچا کیوں نہ اپنے قاری کو بتادیں کہ ابھیجیت بنرجی کون ہے،کہاں سے تعلق رکھتے ہیں اور کیا وجہ تھی کہ انہیں نوبل انعام ملا۔ پھر ہمیں ٹائمس آف انڈیا میں شائع ایک مضمون ملا۔جسے آپ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

ان ساری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ اس خبر کو غلط نام اور تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا ہے۔جس کو نیوز چیکر کی ٹیم نے اپنی تحقیقات میں فیک نیوز تصدیق کیا ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل سرچ

گوگل ریورس سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج: فیک نیوز

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular