منگل, ستمبر 17, 2024
منگل, ستمبر 17, 2024

ہومFact CheckFact Check: سریش چوہانکے کی اہلیہ کے مسلم نوجوان کے ساتھ فرار...

Fact Check: سریش چوہانکے کی اہلیہ کے مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے کی خبر میں کتنی صداقت ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سریش چوہانکے کی اہلیہ مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہوگئی ہیں، چوہانکے نے لوجہاد کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
Fact
سریش چوہانکے کی اہلیہ کے مسلم نوجوان کے ساتھ بھاگنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، وائرل اسکرین شاٹ جعلی ہے۔

واہٹس ایپ اور ٹویٹر پر آج تک کا ‘لوگو’ لگا ہوا ایک بریکنگ اسکرین شارٹ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس پر سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر و لوجہاد کے موضوع پر ہلّابول پروگرام کرنے والے سریش چوہانکے اور ان کی اہلیہ کی تصویر کے ساتھ ہندی میں لکھا ہے کہ “سریش چوہانکے کی اہلیہ مسلمان نوجوان کے ساتھ ہوئی فرار، چوہانکے نے لوجہاد کا شبہ کیا ظاہر”۔

سریش چوہانکے کی اہلیہ مسلم نوجوان کے ساتھ   فرار نہیں ہوئی ہے۔
Courtesy: Whatsapp foward

سریش چوہانکے کی اہلیہ کے حوالے سے وائرل اسکرین شارٹ کو ہمارے ایک قاری نے واہٹس ایپ ٹپ لائن پر بھی شیئر کیا ہے۔

Courtesy: Whatsapp foward

Fact Check / Verification

آج تک کے ‘لوگو’ والے بریکنگ اسکرین شارٹ کو ہم نے غور سے دیکھا تو کئی ایسے سراغ ملے، جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وائرل اسکرین شارٹ جعلی ہے۔

پھر ہم نے یوٹیوب پر “بریکنگ ٹی وی اسکرین” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایم ٹی سی ٹیوٹوریلز نام کے یوٹیوب چینل پر ہوبہو 3ڈی انیمیٹڈ بریکنگ نیوز بمپر ملا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسی فریم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل پوسٹ سے متعلق سریش چوہانکے اور ان کی اہلیہ مایا کے ٹویٹس ملے۔ جس میں چوہانکے اور ان کی اہلیہ نے مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے والے دعوے کو فرضی قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مخالفین کی جانب سے فیک پوسٹ وائرل کیا جا رہا ہے، میرا پورا خاندان کٹر ہندو ہے۔ ساتھ ہی چوہانکے نے فیک نیوز پھیلانے والوں پر کاروائی کی بھی بات لکھی ہے۔

Courtesy: SureshChavhanke

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سریش چوہانکے کی اہلیہ کے مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور وائرل اسکرین شاٹ بھی جعلی ہے۔

Result: Altered photo

Our Sources
Video uploaded by YouTube channel MTC Tutorials on 1 Feb 2020
Tweets by MayaChavhanke and SureshChavhanke on 25 April 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular