جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact Checkامانت اللہ خان نے شریعہ والی حکومت کی کہی بات!سمبت پاترا کے...

امانت اللہ خان نے شریعہ والی حکومت کی کہی بات!سمبت پاترا کے وائرل دعوے کا کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

امانت اللہ خان نے کہا اللہ نے طے کردیا ہے ان ظالموں کا خاتمہ ہوگا۔ہم شریعہ بنیں گے۔کہیں نہ کہیں سے شروعات تو ہوگی۔

تصدیق

دہلی الیکشن جیسے جیسے قریب آرہا ہے۔سیاسی پارٹیاں خاص کر بی جے پی میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔الیکش کے نشے میں اس طرح  چور ہوچکے ہیں کہ ان میں لفظوں کی پہچان بھی باقی نہیں رہی۔جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر الٹے سیدھے پوسٹ اور ایڈیٹ ویڈیو اپلوڈ کررہے ہیں۔حال ہی میں بی جے پی لیڈر سمبت پاترا،فلم ساز رنجن اگنیہوتری اور ارنب نامی ٹویٹرہینڈل سے عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان کے پینتالیس سکینڈ کے ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امانت اللہ نے دہلی میں شریعہ حکومت کی بات کہی ہے۔وائرل ویڈیو کو ہزاروں افراد نے لائک شیئر کیاہے۔اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم  سے شیئر کیاہے۔

 

 

<iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https://www.facebook.com/sandeep.malhotra2/videos/10221114874732340/&show_text=0&width=560″ width=”560″ height=”315″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowTransparency=”true” allowFullScreen=”true”></iframe>

 

ہماری کھوج

ہم نے وائرل ویڈیو کی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔شروعاتی جانچ میں ہم نے پورے ویڈیو کئی بار دیکھا اور سنا۔لیکن ہمیں شریعہ کہیں بھی نہیں سنائی پڑی۔کیونکہ ویڈیو ذرا بلر اور اسپیڈ موشن میں تھا۔پھر ہم نے سلوموشن میں وائرل ویڈیو میں کہی گئی باتوں کو باریکی سے سنا۔اس دوران ہمیں شریعہ تو نہیں ذریعہ سننے میں آیا۔تب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو زی نیوز اور انڈیاٹی وی  کے ویب سائٹ پر شائع وائرل تصویر والی خبریں ملیں۔لیکن ان خبروں میں بھی سمبت پاترا کا حوالہ دیا گیا ہے۔البتہ الفاظ بدلا ہوا ہے۔زی نیوز نےلکھا ہے کہ عاپ لیڈر امانت اللہ خان نے بھڑکاؤ بیان دیاہے۔امانت اللہ نے کہا ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہوگا اور ہم  ذریعہ بنیں گے۔اب یہاں واضح ہوگیا ہے کہ امانت نےشریعہ نہیں ذریعہ بولا ہے۔۔۔

सामने आया AAP विधायक अमानतुल्लाह का भड़काऊ वीडियो, कहा कुछ ऐसा कि खौल जाएगा खून

नई दिल्ली: दिल्ली विधानसभा की चुनावी जंग के बीच आम आदमी पार्टी (AAP) के विधायक अमानतुल्लाह खान (Amanatullah Khan) का एक और भड़काऊ वीडियो सामने आया है. विधायक का कहना है कि जालिमों का खात्मा होगा और हम जरिया बनेंगे. यह वीडियो बीजेपी के राष्ट्रीय प्रवक्ता संबित पात्रा (Sambit Patra) ने ट्वीट किया है.

Sambit Patra ने ट्वीट किया AAP विधायक Amanatullah Khan के भड़काऊ भाषण का वीडियो | IndiaTV News

भारतीय जनता पार्टी के नेता संबित पत्रा ने अपने ट्विटर पेज में आम आदमी पार्टी के विधायक अमानतुल्लाह खान के भड़काऊ भाषण का वीडियो शेयर किया | वीडियो में अमानतु…

زی نیوز اور انڈیا ٹی وی سے ملی جانکاری میں یہ واضح ہوچکا کہ امانت اللہ نے شریعہ والی حکومت بنانے کی بات نہیں کہی ہے۔ بلکہ انہوں نے اپنے کام کے بدولت حکومت بنانے کی بات کہی ہے۔ان سب جانکاری کے باوجود ہم نے سوچا کیوں نہ اصل ویڈیو کو دیکھا اور سنا جائے۔ایسا تو نہیں انہوں نے شریعہ بولا ہو۔کیونکہ اتنی بڑی بڑی شخصیت نے ٹویٹ کیا ہے تو کچھ  نا کچھ نا کچھ سچائی ہوگی۔پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں بریکنگ نیوزایکسپریس کے یوٹیوب چینل پرپانچ منٹ ترپن سکینڈ کا پورا ویڈیو ملا۔جس کے ابتدائی میں ہی امانت اللہ نے کہا کہ آپ ذریعہ بنیں گے عام آدمی پارٹی کو ستر سیٹوں پر کامیاب بنانے میں۔مزید انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔اب یہ صاف ہوگیا کہ بی جے پی لیڈر سمبت پاترا،فلم ساز اور صحافی ارنب نے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے غلط خبریں عوام کو پروسا ہے اور اب ان میں  لفظوں کی پہچان بھی باقی نہیں رہی۔ذریعہ اور شریعہ دونوں کے معنیٰ الگ الگ ہیں۔

 نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ امانت اللہ خان نے اپنے بیان میں ذریعہ کا لفظ استعمال کیا ہے ناکہ شریعہ کا۔سمبت پاترا سمیت دیگر لوگوں نے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔اس کے ذریعے محض عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی  گئی ہے۔

ٹولس کا اسعمال

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کن(جھوٹادعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular