Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
ان سے پوچھیئے کیسی تھی پاکستانی بریانی؟
تصدیق
ان دنوں سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی اور پاکستانی پی ایم عمران خان کی ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔جس میں عمران خان کے ساتھ ٹوپی پہنے پی ایم مودی کھانے کے ٹیبل پر بیٹھے ہوئے ہیں۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ پی ایم مودی عمران خان کے ساتھ پاکستان میں بریانی کھا رہے ہیں۔اس تصویر کو مختلف یوزر نےعمران خان کے ساتھ مختلف دعوے کے ساتھ والی تصویر کو اس سے پہلے بھی خوب شیئر کیا ہے۔
हरी टोपी वाला मौलाना कुछ जाना पहचाना सा लग रहा है pic.twitter.com/9JSg5ds6Ss
— Qamar Abbas (@QamarAb42592867) April 11, 2019
ہماری پڑتال
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی پی ایم مودی اور عمران خان کی تصویر دیکھنے سمجھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ابتدائی کھوج کے دوران ہم نے سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں پاکستانی ویب سائٹ ہم نیوز پردس مئی دوہزار انیس کی ایک خبر اس حوالے سے ملی۔جس کے مطابق وائرل تصویر میں عمران خان کے ساتھ راہل گاندھی اور پی ایم مودی کی کھانا کھاتے ہوئے تصویر ہے تھی۔ہم نیوز کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ان کے ساتھ کھانا کھارہی ہے۔جسے فوٹوشاپ کر کے وائرل کیا گیاہے۔
ہم نیوز سے ملی جانکاری سے یہ صاف ہوگیا کہ وائرل تصویر پرانی ہے۔جسے اس پہلے بھی وائرل کیا جاچکا ہے۔پھر ہم نے سرچ کیا کہ پاکستان کے پی ایم عمران خان کی یہ تصویر کب کی ہے؟جسے اب غلط دعوے کےساتھ شیئر کیاجارہاہے۔ تب ہمیں پانچ جولائی دوہزار پندرہ کے کئی ٹویٹ ملے۔جس میں عمران کان اپنی سابقہ اہلی ریحام کے ساتھ میز پر لگے کھانا کھا رہے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے۔عمران خان کرانچی میں اپنی اہلیہ ریحام کے ساتھ سحری کررہے ہیں۔یہاں بتادوں کہ اس وقت عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں بنے تھے۔
#PTI Chief Imran Khan wth wife Reham Khan, at Sehri in #Karachi via @Samarjournalist pic.twitter.com/hYa9o8DaTR
— Khalid khi (@khalid_pk) July 5, 2015
“@SajidaBalouch: Imran Khan and Reham Khan’s few clicks from Sehri Time at Vawda Residence in karachi…!!! pic.twitter.com/XLtMUNWAwv“
— Rabia Malik (@RabiaaMalikPK) July 6, 2015
عمران خان سے متعلق ہمیں جانکاری فراہم ہوچکی۔پھر ہم نے پی ایم مودی کی اس تصویر کی تلاش شروع کی جس وہ ٹوپی پہنے ہوئے ہیں۔اس دوران ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کھوج شروع کی۔جہاں ہمیں ایک پترِکا نیوز،ٹائمس آف انڈیا اور نیوز موبائل پر شائع خبریں ملیں۔جہاں وائرل تصویر میں جو کپڑا پی ایم مودی پہنے ہوئے وہی دکھا۔لیکن اس میں پی ایم مودی ٹوپی اور عمران خان کے ساتھ نہیں ہے۔بلکہ وہ پارلیمنٹ کی کینٹن میں کھانا کھا رہے ہیں۔جس کی پہچان ہم آپ کو فوٹوشاپ کی مدد سےکچھ نشاندہی کر کے سمجھانے کی کوشش کررہاہوں۔
نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی پی ایم عمران خان کی سابق اہلیہ کی تصویر کو فوٹوشاپ کر کے پی ایم مودی کی تصویر لگاکر سوشل میڈیا پر غلط دعوے کے ساتھ وائرل کیا گیا ہے۔
ٹولس کا استعما
گوگل کیورڈ سرچ
ٹویٹرایڈوانس سرچ
ریورس امیج سرچ
ین ڈکس سرچ
نتائج:جھوٹی خبر(گمراہ کن دعویٰ)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.