اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckViralFact Check: آرمی کی گاڑی تلے دبی خاتون کی ویڈیو کو فرضی...

Fact Check: آرمی کی گاڑی تلے دبی خاتون کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
کشمیر کے بارہمولہ میں احتجاج کر رہی خاتون کو جان بوجھ کر فوجی گاڑی سے کچلنے کی ویڈیو سامنے آئی۔
Fact
آرمی کی گاڑی تلے دبی خاتون کی یہ ویڈیو 2021 میں بانڈی پورہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے کی ہے۔

ان دنوں سوشل نٹورکنگ سائٹس ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں آرمی کی گاڑی کے نیچے ایک خاتون دبی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو جموں کشمیر کے بارہمولہ میں احتجاج کر رہے ایک بزرگ شہری کو جان بوجھ کر فوجی گاڑی سے کچلنے کی ہے۔

صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ایک سے بڑھ کر ایک ظلم مسلم لوگوں پر ہو رہا ہے، مسلم فسادات کے بعد بھارتی فوج کی بارہمولہ، کشمیر کے ایک بزرگ شہری کو جان بوجھ کر فوجی گاڑی کے نیچے کچلنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، بزرگ شہری احتجاج کررہا تھا، فوجی ٹرک اس کے اوپر چڑھ گیا، جب امہ کا کوئی لیڈر نہ ہو تو پھر کفار کو پوچھنے والا کون ہوگا، اب سیاست میں مصروف”۔

آرمی کی گاڑی تلے دبی خاتون کی یہ ویڈیو پرانی اور بانڈی پورہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے کی ہے۔
courtesy: X @ssgviews

Fact Check/ Verification

آرمی کی گاڑی تلے دبی خاتون کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 14 جولائی 2021 کو شیئر شدہ وادی کشمیر نیوز نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق بانڈی پورہ کے نادیہال علاقے میں سڑک پار کر رہی خاتون آرمی گاڑی کے پہیے سے کچل کر ہلاک ہوگئی تھی۔ یہ حادثہ بانڈی پورہ سرینگر روڈ پر پیش آیا تھا۔

Courtesy: Facebook/ Waadikashmirnews

مزید سرچ کے دوران ہمیں 14 جولائی 2021 کو شائع شدہ مذکورہ واقعے سے متعلق گریٹر کشمیر کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ گریٹر کشمیر کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں فوجی ٹرکوں کا ایک قافلہ اس علاقے سے گزر رہا تھا تبھی اراگم گاؤں کے رہائشی عبد الرحمٰن کی اہلیہ گُل جانی سڑک پار کرنے کے دوران ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی تھیں۔

Courtesy: Greater Kashmir

اس حوالے سے ہمیں بانڈی پورہ پولس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی ایک پوسٹ ملا۔ جس کے مطابق معمر خاتون کی موت آرمی وہیکل کی زد میں آنے سے موقع پر ہی ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں کیس درج کرکے گاڑی ضبط کر لی گئی تھی۔

Courtesy: X @ bandiporapolice

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر کی نہیں ہے سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان سے موازنے کی یہ تصویر

Conclusion

لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ آرمی کی گاڑی تلے دبی خاتون کی یہ ویڈیو بارہمولہ کی نہیں بلکہ بانڈی پورہ میں 14 جولائی 2021 کو پیش آئے ایک سڑک حادثے کی ہے۔ لیکن مذکورہ تحقیقات سے کسی بھی طرح یہ ثابت نہ ہوسکا کہ کشمیر کے بارہمولہ میں احتجاج کے دوران جان بوجھ کر خاتون کو بھارتی فوج نے کُچلا ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by Wadi Kashmir News on 14 july 2021
Report published by Greater Kashmir on 14 july 2021
X post by Bandipora Police on 14 july 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular