پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: سلم علاقے کی انسانی چہرے والی اے آئی تصویر کو...

Fact Check: سلم علاقے کی انسانی چہرے والی اے آئی تصویر کو عمران خان کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سلم علاقے کی اس تصویر میں عمران خان کا چہرہ نظر آ رہا ہے۔
Fact
عمران خان سے منسوب کی گئی تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین مختلف تصاویر اور ویڈیو کو عمران خان سے منسوب کرکے شیئر کر رہے ہیں۔ ان دنوں انسانی چہرہ نما ایک سلم علاقے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں کچے علاقے کی تصویر میں ایک انسانی چہرہ نظر آ رہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ سلم علاقے کی اس تصویر میں قیدی نمبر 804 عمران خان کا چہرہ ہے۔ میڈیا رپورٹس میں قیدی نمبر 804 کو عمران خان کا بتایا گیا ہے۔

سلم علاقے کی اس تصویر میں عمران خان کا چہرہ نہیں بلکہ برازیلین صدر کی ہے۔
Courtesy: Twitter @MaqsoodMuntzir

Fact check/ Verification 

وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج کرنے پر ہمیں 9 گیگ کا لنک فراہم ہوا، جہاں یہ تصویر 17 اگست کو اپلوڈ کی گئی تھی۔ جس کے کمنٹ باکس میں ایک شخص نے لکھا کہ اے آئی مدد سے تیار کردہ اس تصویر کو مسلسل اے آئی گروپ میں شیئر کیا جا رہا ہے۔

تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے آپٹک اے آئی اور ناٹ کی ویب سائٹ پر تصویر اپلوڈ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ مکمل طور پر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

Courtesy: Optic AI or Not

نو یور میم نامی ویب سائٹ کے مطابق وائرل تصویر میں نظر آرہا چہرہ برازیل کے صدر لولا دا سلوا کا ہے۔ جسے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔ یہاں یہ واضح ہو گیا کہ سلم علاقے کی اس تصویر میں عمران خان کا چہرہ نہیں ہے۔

Courtesy: Know Your Meme

پیریڈولیا ایک نظری وہم ہے۔ کئی بار ہم ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جن میں ہمیں شکلیں نظر آتی ہیں۔ جیسے سوئچ بورڈ پر انسانی چہرہ، بادل میں جانور، گوشت کی چربی میں کچھ لکھا ہوا وغیرہ۔ یہ صرف آنکھوں کا ایک دھوکہ ہے۔

یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی سلم علاقے کی اس تصویر میں عمران خان کا چہرہ نہیں ہے۔ صارفین فرضی دعووں کے ساتھ فیس بک اور ٹویٹر پر اسے شیئر کر رہے ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ سلم علاقے کی اس تصویر میں عمران خان کا چہرہ نہیں ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنایا گیا برازیل کے صدر لولا دا سلوا کا چہرہ ہے۔

Result: False

Sources
Image regarding Information on 9Gag
Image regarding Information on Optic
Image regarding Information on Know Your Meme

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular