جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact Checkایک سال پرانے ویڈیوں کو کسانوں کے احتجاج سے جوڑ کر سوشل...

ایک سال پرانے ویڈیوں کو کسانوں کے احتجاج سے جوڑ کر سوشل میڈیاپر شیئر کیاجارہاہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کسانوں کے احتجاج کے پیچھے کا سچ۔جو لوگ حیرت میں ہے کہ ان کو فنڈ کہاں سے ملتا ہے۔کیا اب بھی مجھے کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟یہ عمران خان کا بہت بڑا کارنامہ ہے،یہ جنرل باجوا کا بہت بڑ کارنامہ ہے، ہن دؤں کا نام و نشان مٹ جائےگا۔

کسانوں کے حوالے سے کیا ہے وائرل پوسٹ؟

سوشل میڈیا پر 31سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب شیئر کیاجارہاہے ۔جس میں ایک بوڑھا شخص ہندوستان کے خلاف قابل اعتراض بیان دے رہاہے۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ کسانوں کو احتجاج کےلئے پاکستان سے فنڈنگ ہورہی ہے۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔

صیفران جے کے ٹویٹ کاآرکائیو لنک۔

فیس بک پر ہندوتوا کی ہوں کار مودی کی دہاڑ نامی فیس بک پیج پر مذکورہ دعوے کے ساتھ ویڈیو کوشیئر کیاگیا ہے۔آرکائیو لنک۔

اشیش مہتا کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے کچھ مخصوص ٹولس کی مدد سے ویڈیو کا کیفریم نکالا اور اسے ین ڈیکس اور ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن ہمیں وہاں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہماری نظر ویڈیو کے اوپر سے بائیں جانب ایک “لوگو ” پر پڑ ی۔جس میں ٹیگ ٹی وی لکھا تھا۔تب ہم نے یوٹیوب پر ٹیگ ٹی وی کو سرچ کیا اور پورے چینل کو کھنگالا ۔لیکن ہمیں وائرل ویڈیو نہیں ملا۔

مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہواہے۔پھر ہم نےگوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ایک سال پرانا فیس بک پر دوسرا ویڈیو نظر آیا۔جس میں سفید کپڑا پہنے ہوئےبابا میڈیا کو اپنی بات کہہ رہے تھے۔جس میں ہمیں نیاپاکستان نام کا لوگو دکھا۔

https://www.facebook.com/111247066926251/videos/591977554941471

پھر ہم نے یوٹیوب پر نیاپاکستان نامی یوٹیوب چینل سرچ کیا اور باباجی کے کئی انٹرویو سنے۔لیکن کسی بھی انٹر ویو میں ہندوستان مخالف بیان دیتے ہوئے نہیں سنا۔پھر ہم نے اس ویڈیو کو تلاشا جو سوشل میڈیاپر وائرل ہے۔تب ہمیں نیاپاکستان کے یوٹیوب چینل پر 9نومبر 2019 کا ایک 8منٹ 18 سیکینڈ کا ویڈیو ملا۔جسے ہم نے غور سے سنا تو بابا جی کرتارپور کاری ڈور کے مسئلے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اسی دوران انہوں نے رپوٹر کی جانب سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وہ ساری باتیں کہی جسے اب کسان سے جوڑ کر مذہبی رنگ دے سوشل میڈیاپر شیئر کیاجارہاہے۔دراصل ویڈیو کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے عوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل ویڈیو ایک سال پرانا ہے۔اس ویڈیو کا کسانوں کے احتجاج سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔کرتارپورکاری ڈور سے متعلق سفید پوش بابا جی نے میڈیا سےاپنے تاثرات پیش کیےتھے۔

Result: Misleading

Sources

TagTv:https://www.youtube.com/watch?v=-dNzJTSZXRs&t=319s

FB:https://www.facebook.com/111247066926251/videos/591977554941471

Naya pakistan:https://www.youtube.com/watch?v=UaoC4c3EMbk

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular