ہفتہ, جون 22, 2024
ہفتہ, جون 22, 2024

ہومFact Checkیہ تصویر پی ایس ایل 2023 کی افتتاحی تقریب کی نہیں ہے

یہ تصویر پی ایس ایل 2023 کی افتتاحی تقریب کی نہیں ہے

Claim

پاکستان میں ہر سال کی طرح پی ایس ایل 2023 نامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اسی طرح کی ناچ گانے وغیرہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر گزشتہ روز پی ایس ایل 2023 کی افتتاحی تقریب کی ہے۔

فیس بُک پر پی ایس ایل 2023 سے منسوب کرکے اس تصویر کو متعدد صارِفین نے شیئر کیا ہے۔ پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں

پی ایس ایل 2023

ٹویٹر پر اس تصویر کے پوسٹس آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact

نیوز چیکر نے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے تصویر کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا جہاں ہمیں متعدد رپورٹس ملیں، جن میں یہی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

بول نیوز وئب سائٹ پر شائع 28 جنوری 2022 کی ایک رپورٹ میں اسی تصویر کی شائع کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “پی ایس ایل 2022 کی افتتاحی تقریب: پاکستان سپر لیگ پہلی بار روایتی افتتاحی تقریب کے دھوم دھام سے شروع ہوئی۔ اس کے باوجود (پی سی بی) نے پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے کچھ تفریح ​​کا انتظام کیا ہے”۔   

Courtesy: Screengrab from Bol News

اس کے علاوہ ہمیں یہی تصویر عرب نیوز وئب سائٹ پر ایک رپورٹ کے ساتھ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر پی ایس ایل 2022 کی ہے۔

Courtesy: Screengrab from Arab News

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ پی ایس ایل 2023 سے منسوب کی جانے والی تصویر دراصل 2022 پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ہے۔

Result: Partly False

Our Sources

Report with Image published by Arab News Dated January 27, 2022
Report and Image published by Bol News Dated January 28, 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular