جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مسلمانوں سے خفیہ طور پر...

کیا مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مسلمانوں سے خفیہ طور پر کررہی ہے ملاقات؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

 سوشل میڈیا پر مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔ جس میں وہ سرپر کچھ باندھے ہوئی ہیں اور ان کے ارد گرد کچھ ٹوپی پہنے ہوئے لوگ نظر آرہے ہیں۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ رات کے اندھیرے میں ممتا بنرجی مسلمانوں سے ملنے کا کام کررہی ہیں۔جو پہلے دن کے اجالا میں کیا کرتی تھیں۔ اب دن کے اجالے میں ہندؤں کو بےوقوف بنانے کا کام کر رہی ہیں۔ ممتا بنرجی کی یہ حرکت خفیہ کیمرے سے قید کی گئی ہے۔  

 ممتا بنر جی کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک
Courtesy: Twitter @rajeshk9835455

مغربی بنگال سمیت ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسی درمیان سوشل میڈیا پرمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ایک ویڈیو خوب گردش کررہی ہے۔جس میں ممتا بنرجی مسلمانوں کے بیچ دعاء کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ فیس بک اور ٹویٹر پر کئی یوزرس کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی مسلمانوں سے رات کے اندھیرے میں خفیہ طور پر ملاقات کررہی ہیں۔ٓ درج ذیل میں وائرل پوسٹ موجود ہیں۔

Fact check / Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ویڈیو کا ہم نے انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور ان میں سے کچھ کیورڈ کو ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ٹائمس ناؤ اور زی نیوز کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ایک ویڈیو ملا۔ دوںوں ویڈیو کو جب ہم نے غورسے دیکھا اور خبروں کو پڑھا تو پتا چلا کہ وائرل ویڈیو حال کے دنوں کا ہی ہے۔ ٹائمس ناؤ کے مطابق ممتا بنرجی نے نندی گرام سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران وہاں کی مندر اور مزار کا دورہ کیا تھا۔ جہاں کافی تعداد میں لوگ ان کے ساتھ تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=qMk5lLrHwsM

پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں آج تک نیوز پر شائع 9مارچ 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق ممتا بنرجی نے نندی گرام کے مندر اور مزار دونوں جگہوں کا دورہ کیا تھا۔

ممتا بنرجی کے مزار دورے کے حوالے سے یوٹیوب پر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ ملا۔ جو 4منٹ 31 سیکینڈ کا تھا۔ پورے ویڈیو کو غور سے دیکھنے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ ممتا بنرجی نے درگاہ کے اندر جاکر وہاں چادر پوشی کی اور گلہائے عقیدت پیش کیا۔ ویڈیو کے نیچے دی گئی جانکاری کے مطابق وائرل ویڈیو نندی گرام کے پیراستھان مزار کا ہے۔ اس ویڈیو کو وزن میکرانٹرٹینٹمنٹ پر 9 مارچ 2021 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=WjXsJ-QS4dA

سرچ کے دوران ہمیں اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں ممتا بنرجی اسی حلیے میں ہیں جو وائرل ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ ہمیں کسی بھی میڈیا رپورٹ میں یہ جانکاری نہیں ملی کہ ممتا بنرجی خفیہ طورپر مسلمانوں سے رات کو ملیں۔یہ بھی کہیں نہیں ملا کہ اس ویڈیو کو خفیہ کیمرے سے قید کیا گیا ہے۔

درج ذیل میں موجود وائرل اور اصل تصاویر کا موازنہ واضح طور پر کیا جا سکتا ہے۔

وائرل اور اصل تصویر کے درمینا کیا گیا موازنہ
وائرل اور اصل تصویر کے درمینا کیا گیا موازنہ

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ممتابنرجی کا وائرل ویڈیو نندی گرام کے پیر استھان مزار کا ہے۔ بقیہ ویڈیو سے متعلق جانکاری ملنے پر ہم آپ کو آگاہ کردیں گے ۔


Result: Misleading


Our Source


TimesNow:

Zee News:

Aajtak:

Vision maker:

ANITweet:


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular