پیر, نومبر 4, 2024
پیر, نومبر 4, 2024

ہومFact CheckCrimeFact Check: عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک خاتون کو ہراساں...

Fact Check: عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک خاتون کو ہراساں کئے جانے کا بتا کر شیئر کی گئی 2 سال سے زائد پرانی ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھارت میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ہے یہ ویڈیو۔
Fact
وائرل ویڈیو عالمی یوم خواتین کی نہیں ہے بلکہ 2 سال سے زائد پرانی ہے اور بھارت کے چھپرا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بائک پر پیچھے بیٹھی خاتون کو کچھ لوگ ہراساں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو عالمی یوم خواتین کے موقو پر بھارتی خاتون کے ساتھ کی گئی چھیڑ خانی کا بتایا گیا ہے۔ ایک ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “جو لوگ آج بھی سوال کرتے ہیں کہ پاکستان کیوں بنایا گیا تھا وہ اس ویڈیو کو دیکھ لیں کہ انڈیا میں جہالت اور گھٹیاپن بدرجہا اتم موجود ہے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انڈیا میں ایک خاتون کی کس طرح سے عزت افزائی کی جارہی ہے”۔

یہ ویڈیو بھارت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاتون کو ہراساں کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @Pro_truthseeker

Fact Check/ Verification

خاتون کو ہراساں کرنے والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن وائرل ویڈیو سے متعلق کچھ بھی معلومات فراہم نہیں ہوئی۔ پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ “بائک پر بیٹھی خاتون سے بیچ سڑک پر مارپیٹ اور چھیڑ خانی” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 6 اکتوبر 2021 کو شائع لائیو ہندوستان کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو کو بہار کے چھپرا کا بتایا گیا ہے۔ جہاں چھ آوارہ لڑکوں نے موٹر سائکل پر بیٹھی خاتون کے ساتھ بیچ سڑک پر سرِ عام چھیڑ خانی کی تھی۔

Courtesy: Live Hindustan

مزید سرچ کے دوران 6 اکتوبر 2021 کو شائع شدہ نیوز18 ہندی اور دینک بھاسکر کی خبریں بھی موصول ہوئیں۔ جس کے مطابق بہار کے چھپرا کے سارن میں 6 آوارہ لڑکوں نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے جرم میں پولس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا۔ نیوز 18 کے مطابق یہ ویڈیو چھپرا کے دریاپور تھانے کا تھا، جسے 27 ستمبر 2021 کو فلمایا گیا تھا۔ گرفتار ملزموں کا نام راکیش کمار، اروند کمار، نتیش کمار اور آمود کمار بتایا گیا ہے۔

Courtesy: News18

اس حوالے سے 7 اکتوبر 2021 کو بہار پولس نے بھی اپنے ایکس ہینڈل سے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی تھی۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوگیا کہ خاتون کو ہراساں کرنے کی یہ ویڈیو، عالمی یوم خواتین کے موقع پر خاتون کے ساتھ کی گئی چھیڑ خانی کی نہیں ہے بلکہ 2 سال سے زائد پرانی ہے اور بھارت کے چھپرا میں پیش آئے واقعے کی ہے۔

Result: Partly False

Sources
Reports published by Live Hindustan, Dainik Bhaskar and News18 on Oct 2021
Tweet by X handle of Bihar police on 7 Oct 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular