جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی چار اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی چار اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی چار وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جس نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

کیا سعودی عرب سے بھیجے گئے آکسیجن ٹینکر کو اپنا نام دے رہا ہے ریلائنس گروپ؟

اس ہفتے ریلائنس گروپ کے حوالے سے ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ یوزر کا دعویٰ تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے بھیجے گئے آکسیجن ٹینکر پر ریلائنس گروپ اپنا اسٹیکر لگا کر کریڈٹ لے رہا ہے۔ وائرل تصویر اور ویڈیو کو مختلف زبانوں میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  ریلائنس گروپ نے سعودی عرب کی جانب سے عطیہ کئے گئے ٹینکرس پر اپنی کمپنی کا اسٹیکر نہیں لگایا ہے، بلکہ سعودی عرب سے منگواۓ گئے خالی ٹینکرس پر اپنا اسٹیکر لگایا تھا، جس کے ذریعے ریلائنس کمپنی میں تیار ہوئے آکسیجن کو لوگوں تک پہنچایا گیا ہے۔اس سے پتا چلتا ہے کہ دو مختلف خبروں کو جوڑ کر گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہاں پڑھیں ٓپوری تحقیق۔۔۔

کیا دہلی کے جعفرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگ بے خوف ہوکر کر رہے ہیں خریداری؟

سوشل میڈیا پر 18 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خؤب شیئر کیا گیا۔ جس میں  یوزر کا دعویٰ تھا کہ یہ ویڈیو دہلی کے جعفرآباد کا ہے۔ یوزر نے یہ بھی لکھا ہے کہ لگتا ہے وزیراعظم نریندر مودی دہلی انتخابات کے لیے ابھی سے تیاری کر رہے ہیں۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ وائرل ویڈیو لاہور کے اچھرا بازار کی ہے۔ جہاں لوگ لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے بعد خریداری کے لئے جمع ہوئےتھے۔ اس ویڈیو کا دہلی کے جعفرآباد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں

کیا کوکر کی مدد سے گھریلو آکسیجن تیار کیا جا سکتا ہے؟

فیس بک پر 2 منٹ 43 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں ایک شخص کوکر میں پائپ لگا کر چہرے پر بھاپ لے رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ گھر میں آکسیجن تیار کرنے کا یہ بہتر طریقہ ہے۔ جبکہ سچائی یہ کہ کوکر کی مدد سے پائپ کے ذریعے گھریلو آکسیجن تیار کرنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کوکر کی مدد سے کرونا مریض کے لئے اس طرح سے بھاپ لینا مدد کرتا ہے۔ البتہ اسے گھریلو آکسیجن کہنا بالکل غلط ہوگا۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

کیا یوگ گرو بابا رام دیو کرونا متاثر ہوکر اسپتال میں ہوئے داخل؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بابارام دیو کی ایک تصویر خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں یوزر کا دعویٰ تھا کہ رام دیو کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ بابا رام دیو کی وائرل تصویر تقریباً دس سال پرانی ہے۔ ہماری تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ بابا رام دیو کرونا متاثر نہیں ہیں اور نا ہی وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular