Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ان دنوں سوشل میڈیا پر 54 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں عربی لباس میں کچھ مرد خواتین کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب میں شراب خانے کے افتتاح کے موقع پر شہزادے محمد بن سلمان اور محمد بن زاید خواتین کے ساتھ موج مستی کر رہے ہیں۔ لیکن انہیں کرونا وباء کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہو رہا ہے۔ یہ شہزادے یہودیوں کے کہنے پر حج اور عمرہ پر بندش لگائے ہوئے ہیں، کرونا صرف ایک بہانہ ہے۔
وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے تین دنوں میں 7,084 فیس بک یوزرس تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔
Fact Check/ Verification
شہزادہ محمد بن سلمان اور محمد بن زاید کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر کچھ فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ اور گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 28 نومبر 2018 کو شائع شدہ دی ورلڈ نیوز اور احبر نیوز پر وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تصاویر کے ساتھ ترکش زبان میں خبریں ملیں۔ ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ یہ تصویر یاچ پارٹی کی ہے۔ جس میں محمد بن سلمان اور محمد بن زاید نے شرکت کی تھی۔ جس کا ویڈیو وائرل ہو گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ اس پارٹی میں محمد بن زاید کافی نشے کی حالت میں تھے۔
سعودی عرب میں شراب خانے کے افتتاح کے حوالے سے کیا ہے وائرل دعوے کا سچ؟
مذکورہ خبر سے واضح ہوتا ہے کہ اس ویڈیو کا تعلق حال کے دنوں سے نہیں ہے۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں الٹیمیٹ رینڈم ویڈیو نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔ جسے 24 جولائی 2019 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق “سعودی شہزادے محمد بن سلمان اور محمد بن زاید متنازعہ طرز زندگی سے لطف اندوز ہور رہے ہیں”۔
مذکورہ ویڈیو کے اپلوڈ کر نے کی تاریخ کے پیش نظر وائرل ویڈیو دنیا بھر میں کووڈ-19 کے آنے سے پہلے کا ہے۔ البتہ اب یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا سچ میں سعودی عرب میں ایک نائٹ کلب کا افتتاح ہوا ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے جب ہم نے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا 13 جون 2019 کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں وائرل ویڈیو کے بارے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسی کسی بھی پارٹی کی اجازت سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نہیں دی گئی تھی۔ وہیں اس حوالے سے میڈیا رپورٹ بھی ملی۔ جس میں جدہ شہر میں حلال نائٹ کلب کے افتتاح کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن اس کلب کو محض ایک مہینے کے اندر ہی بند کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے علماء دین اور شاہی عدالت نے بغیر چاند دیکھے روزے رکھنے کا کیا اعلان؟
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیاگیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو کم از کم 3 سال پرانی ہے۔ اس ویڈیو کا کرونا دور سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور محمد بن زاید والا وائرل ویڈیو یاچ پارٹی کا ہے۔بتادوں کہ اردو میں یاچ پارٹی بحری جہاز میں ہونے والی پارٹی کو کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حج پر پابندی لگا دی گئی ہے تو یہ بھی مکمل طور پر سچ نہیں ہے، کیونکہ محض دیگر ممالک کے لوگوں کو حج پر آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، سعودی باشندوں نے کرونا دور میں بھی حج کے فرائض انجام دیئے ہیں۔
Result: Misleading
Our Source
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.