جمعہ, دسمبر 6, 2024
جمعہ, دسمبر 6, 2024

HomeFact Checkکیا آئیس اسکیٹنگ رقص کر رہا جوڑا انسان نہیں روبوٹ ہے؟

کیا آئیس اسکیٹنگ رقص کر رہا جوڑا انسان نہیں روبوٹ ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

آئیس اسکیٹنگ رقص کر رہے جوڑے کا 2 منٹ 20 سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ کلاسک ڈانس کر رہا جوڑا انسان نہیں ہے بلکہ روبوٹ ہے۔ ان روبوٹس کو چین میں تیار کیا گیا ہے اور شنگھائی ڈزنی لینڈ میں پلے کیا گیا ہے۔

آئیس اسکیٹنگ رقص والے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
آئیس اسکیٹنگ رقص والے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

عربی کیپشن کے ساتھ رقص کے ایک ویڈیو کو شنگھائی ڈزنی لینڈ کا بتایا جا رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں ڈانس کر رہا جوڑے اصل میں روبوٹ ہے، ان کے چہرے کے تاثر اتنے حقیقی ہیں کہ کوئی جان ہی نہیں سکا کہ وہ انسان نہیں بلکہ روبوٹس ہیں۔ بتا دوں کہ اس ویڈیو کو پچھلے مہینے اور پچھلے سال بھی خوب شیئر کیا گیا تھا۔ جس آپ درج ذیل میں یک بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے اسکیٹنگ ڈانس والے ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 247 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/Verification

اسکیٹنگ ڈانس والے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی  مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ 

پھر ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا، وہاں بھی ہمیں کچھ نہیں ملا۔ تب ہم نے بینگ ڈاٹ کام پر سرچ کیا تو ہمیں اوکے ڈاٹ یو پیٹرو ٹھیکونو کا یوٹیوب لنک فراہم ہوا۔ جس کا کیپشن روسی زبان میں تھا۔ ہم نے گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد لی تو پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ  “میرے بغیر، میری محبت، نومی لینگ – الیکسی تیکونوف” لکھا ہے۔

پھر ہم نے جب مذکورہ کیورڈ کو سرچ کیا تو ہمیں ون ٹی وی کے ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو ملا۔ جس میں بھی روسی زبان میں کیپشن تھا۔ ہم نے ترجمہ کیا تو پتا چلا کہ اس میں لکھا ہے”نومی لینگ اور الیکسی تیکونوف۔ ڈانس کے اس ویڈیو کو 11/02/2012 کو شائع کیا گیا تھا۔

پھر ہم نے نومی لینگ اور الیکسی تیکونوف کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انٹرنیشنل فیگر اسکیٹنگ کلب نام کے فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو ملا۔ جسے 23 ستمر 2019 کو شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق وائرل ویڈیو جن آئیس ڈانسرس کو  روبوٹس بتایا گیا ہے، ان میں سے خاتون امریکہ کی آئیس ڈانسر نومی لینگ ہیں اور مرد روس کا پیئر اسکیٹر الیکسی تیکونوف ہے۔ مذکورہ تحقیقات سے واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے آئیس ڈانسر اصل میں انسان ہی ہیں روبوٹس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص پاکستان کے ڈی جی اینٹی کرپشن کا افسر ہے؟

Conclusion

 نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ آئیس اسکیٹنگ رقص کر رہا جوڑا انسان ہے روبوٹس نہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسکیٹنگ ڈانس کر رہی خاتون کا نام نومی لینگ ہے اور مرد کا نام الیکسی تیکونوف ہے۔

Result: Partly False


Our Sources

Bing.com

YouTube

1Tv

International Figure Skating Club


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular